مولانا کی رہائشگاہ سیاسی سرگرمیوں کامرکز،اپوزیشن جماعتوں کے بعد بلاول پہنچ گئے

bilawal aur molana

اسلام آباد،مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ ایک بار پھر سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گئی

مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہوا،اجلاس میں پی ٹی آئی، بی این پی، ایم ڈبلیو ایم، سنی اتحاد کونسل کے رہنما شریک ہوئے، اجلاس میں آئینی ترامیم سے متعلق مشاورت کی گئی،اجلاس میں عمر ایوب، بیرسٹر گوہر،علی ظفر،سلمان اکرم راجہ و دیگر شریک تھے.

مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی وفد کو عمران خان سے ملاقات کا عندیہ دے دیا
مولانا فضل الرحمان اور پی ٹی آئی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی،مولانا فضل الرحمان نے آئینی ترمیم کا چوتھا مسودہ پی ٹی آئی کے حوالے کیا ،پی ٹی آئی نے چار رکنی قانونی ٹیم سے مسودہ کی جانچ کا وقت مانگ لیا ۔قانونی ٹیم کی سربراہی بیرسٹر گوہر کریں گے، حامد خان ،سلمان اکرم راجہ اور سینیٹر علی ظفر بھی خصوصی ٹیم میں شامل ہیں،خصوصی ٹیم آئندہ تین سے چار گھنٹوں میں مسودے کا جائزہ لیکر مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کرے گی ،پی ٹی آئی نے بانی تحریک انصاف سے ملاقات تک آئینی مسودے کی حمایت سے بھی انکار کر دیا ،جب تک بانی تحریک انصاف سے ملاقات نہیں ہوتی آئینی ترمیم کے عمل کا حصہ نہیں بنیں گے،مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی وفد کی بانی تحریک انصاف سے ملاقات کروانے کا عندیہ دیا

بعد ازاں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کی مولانا فضل الرحمان کے گھر آمد ہوئی،مولانا فضل الرحمان اور بلاول کے ہمراہ ملاقات ہوئی،بلاول کے ہمراہ ترجمان مرتضیٰ وہاب بھی موجود تھے،دونوں رہنماؤں کے مابین آئینی ترامیم بارے مشاورت ہوئی، مولانا فضل الرحمان اور بلاول کی گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں دوسری اور دو دنوں میں چوتھی ملاقات ہے، نواز شریف کے عشائیہ میں بھی مولانا فضل الرحمان اور بلاول کی ملاقات ہوئی تھی، قبل ازیں کراچی میں مولانا فضل الرحمان نے وفد کے ہمراہ بلاول سے ملاقات کی تھی

وزیراعظم ،بلاول کی مولانا کے در پر حاضری،مولانا نے کھری کھری سنا دیں

نمبر گیم پوری،پی ٹی آئی اراکین اغوا،کیا عمران خان رہا ہوں گے؟

قومی اسمبلی اجلاس، ایوان میں بلاول کی عمر ایوب، بیرسٹر گوہر سے ملاقات

آئینی ترمیم کیلئے سینیٹرز کو ہراساں،معاملہ سینیٹ پہنچ گیا،خاتون رکن رو پڑی

پاسپورٹ کے اجرا میں تاخیر،قومی اسمبلی میں سوال،عطا تارڑ کا جواب

آئینی ترمیم میں ہزارہ صوبہ شامل کیا جائے،خیبر پختونخوا کا نیا نام قبول نہیں،سردار یوسف

لاہور:پاکستان کوکلئیر ویلفیئر آرگنائزیشن کا پہلا باضابطہ اجلاس،اہم فیصلے کئے گئے

پیدائشی سماعت سے محروم بچوں کے کامیاب آپریشن کے بعد”پاکستان زندہ باد” کے نعرے

نواز شریف سے بھارتی صحافیوں کے وفد کی ملاقات

آئینی ترمیم ،حکومت تیار،کل سینیٹ میں پیش کی جائے گی

Comments are closed.