بی این پی کے سربراہ اختر مینگل نے مولانا فضل الرحمان اور بلاول سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب کی توجہ آئینی ترمیم کے معاملے پر مرکوز ہے،

اختر مینگل کا کہنا تھا کہ آئینی ترامیم خفیہ طریقے سے لائی جارہی ہیں،آئینی ترامیم کامسودہ کدھر ہے؟کبھی ایک توکبھی دوسراڈرافٹ لایاجارہاہے،آئینی ترامیم لانے والےکون ہیں؟جو کچھ ملک میں ہورہاہے اس کی کسی بھی جمہوریت میں ایسی نظیر نہیں ملتی ،ہم آئینی ترامیم کا حصہ نہیں بنیں گے، پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے اپنے سینیٹرز کے استعفوں کا اختیار مجھے دے دیا ہے اب میں مستعفی ہو چکا ہوں سینیٹرز کے متعلق فیصلہ پر دیر نہیں کروں گا ۔کسی بھی ترمیم کا حصہ نہیں بنیں گے بتایا جائے اس ترمیم کا خالق کون ہے ؟ یہ ایسی ترمیم ہے جسے پیش کرنے والے بھی شرمندہ ہیں۔ بلاول نے مجھے ووٹ کا کہا تو میں نے جواب دیا میرے لوگ جو لاپتہ ہیں وہ واپس کرو۔ میں آیا اس لئے تھا کہ اپنی پارٹی کی خاتون سنیٹر نسیمہ احسان کو حوصلہ دوں لیکن رات کو اس سے بھی پارلیمنٹ لارجز سے 6 بندوں نے اٹھایا ہے اس کا بھی پتہ نہیں کہاں پر ہے۔

بلاول زرداری کی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر اختر مینگل سے ملاقات
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ اختر مینگل سے ملاقات ہوئی ہے، بلاول بھٹو زرداری، مولانا فضل الرحمان اور اختر مینگل کے درمیان مجوزہ 26ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سید نوید قمر موجود تھے،مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا عطاء الرحمان، عثمان بادینی اور کامران مرتضی موجود تھے،سردار اختر مینگل کے ہمراہ اختر حسین، ایڈووکیٹ ساجد ترین، آغا موسیٰ جان، شفقت لانگو اور میر جہانزیب موجود تھے

اختر مینگل غلط بیانی اور مبالغہ آرائی سے کام لے رہے ہیں۔حکومتی و سکیورٹی ذرائع
اختر مینگل کی میڈیا سے گفتگو پر حکومتی و سکیورٹی ذرائع کا رد عمل سامنے آیا ہے، حکومتی و سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اختر مینگل غلط بیانی اور مبالغہ آرائی سے کام لے رہے ہیں۔ بی این پی مینگل کے ٹوٹل تین ووٹ ہیں۔ اختر مینگل صاحب ممبر نیشنل اسمبلی ہیں جبکہ پارٹی کے دو ارکان سینٹ ہیں،اختر مینگل صاحب نا صرف آزادی سے گھوم پھر رہے ہیں بلکہ میڈیا سے بات چیت بھی کر رہے ہیں۔حیرانی کی بات یہ ہے کہ ساتھ ہی ساتھ اپنے پارٹی پر ہونے والے ظلم و جبر کی افسانوی داستان بھی سنا رہے ہیں۔ سینٹر نسیمہ احسان پارلیمنٹ لاجز میں موجود ہیں اور دو دن پہلے سینٹ کے اجلاس میں بھی حاضر تھیں۔ سینٹر قاسم رونجھو بھی اپنے گھر پر موجود ہیں۔ تھوڑی دیر پہلے قاسم رونجھو کے بیٹے نے اپنے والد کی خیر خیریت کے بارے میں سوشل میڈیا پر پوسٹ بھی کی ہے۔اختر مینگل صاحب میڈیا پر بیانیہ بنانے کی بجائے جمہوری رویوں بشمول مشاورت پر زور دیں۔

بلاول وزیراعظم سے ملاقات کے بعد مولانا کے گھر پہنچ گئے

پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی سے منظور شدہ آئینی ترامیم کا ڈرافٹ سامنے آ گیا

مولانا کی رہائشگاہ سیاسی سرگرمیوں کامرکز،اپوزیشن جماعتوں کے بعد بلاول پہنچ گئے

وزیراعظم ،بلاول کی مولانا کے در پر حاضری،مولانا نے کھری کھری سنا دیں

نمبر گیم پوری،پی ٹی آئی اراکین اغوا،کیا عمران خان رہا ہوں گے؟

قومی اسمبلی اجلاس، ایوان میں بلاول کی عمر ایوب، بیرسٹر گوہر سے ملاقات

آئینی ترمیم کیلئے سینیٹرز کو ہراساں،معاملہ سینیٹ پہنچ گیا،خاتون رکن رو پڑی

پاسپورٹ کے اجرا میں تاخیر،قومی اسمبلی میں سوال،عطا تارڑ کا جواب

آئینی ترمیم میں ہزارہ صوبہ شامل کیا جائے،خیبر پختونخوا کا نیا نام قبول نہیں،سردار یوسف

لاہور:پاکستان کوکلئیر ویلفیئر آرگنائزیشن کا پہلا باضابطہ اجلاس،اہم فیصلے کئے گئے

پیدائشی سماعت سے محروم بچوں کے کامیاب آپریشن کے بعد”پاکستان زندہ باد” کے نعرے

نواز شریف سے بھارتی صحافیوں کے وفد کی ملاقات

آئینی ترمیم ،حکومت تیار،کل سینیٹ میں پیش کی جائے گی

پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی نے آئینی ترمیم کا مسودہ منظور کرلیا

Shares: