سرگودھا۔ (اے پی پی) سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں جس طرح فاؤنڈر گروپ نے کامیابی حاصل کی ہے اس سے ثابت ہوگیا ہے کہ ووٹرز فاؤنڈر گروپ پر اعتماد کرتے ہیں کارپوریٹ اور ایسوسی ایٹ کلاس کے ممبران کی جیت اسی کا نتیجہ ہے، ان خیالات کا اظہار صدر انجمن تاجران سرگودھا و ایگزیکٹو ممبر سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شفیق الرحمن نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے بعد ہماری جیت میں کردار ووٹرز کا ہے ہم انہیں کبھی بھی مایوس نہیں کرینگے، ایسے لوگوں کو سیاست سے آؤٹ ہوجانا چاہیئے جو عوام کو صرف الیکشن کے دنوں میں ہی نظر آتے ہیں۔شفیق الرحمن نے کہا کہ ہمارے گروپ کی کامیابی اصل میں ووٹرز کی کامیابی ہے۔

سرگودھا چیمبرکے ممبران فاؤنڈر گروپ پر اعتماد کرتے ہیں، شفیق الرحمن
Shares: