جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے عمران خان کے انگلینڈ‌ میں‌ بیوی بچوں سے متعلق کیا بات کی کہ حکومت پریشان ہو گئی

0
136
justice qazi fayez

سپریم کورٹ‌ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے حکومت کی طرف سے سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کئے جانے کے بعد صدر مملکت عارف علوی سے سوال کیا ہے کہ کیاجس وزیر اعظم نے آپ کو میرے ریفرنس دائر کرنے کے لئے کہا انہوں نے اپنے گوشواروں میں انگلینڈ میں موجود اپنے بیٹوں اور بیویوں وغیرہ کی پراپرٹیز ظاہر کی ہیں؟،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکہ میرے والد قاضی محمد عیسی نے قائد اعظم کے ساتھ مل کر جدوجہد کی اور یہ آزاد خطہ حاصل کیا۔ عدلیہ کو دباؤ میں‌لانے کیلئے اختیار کئے گئے ہتھکنڈے کسی طور کامیاب نہیں‌ ہوں‌گے اور میں قائداعظم کے نظریات کو کبھی نقصان پہنچنے نہیں دوں گا۔ انہوں نے صدر ڈاکٹر عارف علوی سے درخواست کی کہ آپ وزیر اعظم عمران خان سے پوچھیں‌کہ کیا انہوں نے اپنی بیویوں اور بچوں کی جائیدادیں اور اثاثے ظاہر کیے ہیں۔ حکومت نے یہ جو کچھ کیا ہے منصفانہ ٹرائل کے حق کے خلاف ہے۔اگر حکومتی اراکین سمجھتے ہیں کہ مجھ پر دباؤ ڈال کر حلف کی خلاف ورزی پر مجبور کریں گے تو یہ لوگ یہ خیال ذہنوں سے نکال دیں۔ میں‌ کسی قسم کا دباؤ قبول کئے بغیر بلا خوف و خطر آئین اور قانون کے مطابق اپنا کام جاری رکھوں گا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کے بعد جسٹس قاضی فائز عیسیٰ‌نے صدر مملکت کو دوسرا خط لکھ کر اپنے خلاف کی جانےو الی کردار کشی پر افسوس کا اظہار کیا ہے. ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میرے خلاف جو ریفرنس دائر کیا گیا ہے ابھی تک اس کی کاپی نہیں‌دی گئی، مجھے جوڈیشل کونسل کی جانب سے بھی کوئی نوٹس نہیں بھیجا گیا لیکن میرے خلاف ایک منظم تحریک شروع کر دی گئی ہے جو کہ انتہائی افسوسناک ہے. انہوں نے کہاکہ میرے خلاف ریفرنس میں جن جائیدادوں‌کا ذکر کیا گیا ہے ان سے کیسے کہا جاسکتا ہے کہ میں‌ نے کسی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے. مجھے بدنام کرنے کی کوششوں‌ پر میں اور میرے اہل خانہ سخت کرب کی کیفیت میں‌ہیں.

Leave a reply