امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ نیویارک میں پاکستانی میرے بہت اچھے دوست ہیں،میں وزیراعظم عمران خان پر اعتماد کرتاہوں ، عمران خان بہترین وزیراعظم اوراچھے دوست ہیں ، کل جلسے میں بھارتی وزیراعظم نے بہت جارحانہ زبان استعمال کی ،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکا کوکشمیرکے مسئلے پراپنا کردارادا کرنا چاہیے ،کشمیر میں انسانی المیہ جنم لےچکا ہے جسےختم کرناضروری ہے،
وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم
نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان
امریکی صدر نے مزید کہا کہ عمران خان عظیم لیڈرہیں ایسےحالات میں بھی امن کی بات کررہےہیں، خطے میں تنازعات کےحل کیلئے عمران خان کااہم کردار ہے،
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان امریکا کے دورے پر ہیں ، وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں کشمیر سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی، وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر کو کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مسلسل کرفیو سے آگاہ کیا.
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں افغان مسئلے پر بات کرنا چاہتاہوں یہ مسئلہ ہمارے لیے بہت اہم ہے،افغانستان میں استحکام خطےکی ضرورت ہے،
امریکی صدر ٹرمپ نےایک بارپھرکشمیرپرثالثی کی پیشکش دہرا دی.کہا دونوں فریق راضی ہوں توثالثی کے لیے تیارہوں،مسئلہ کشمیر پرایک اچھے ثالث کاکرداراداکرسکتاہوں،وزیراعظم عمران خان اور بھارتی وزیراعظم سے بہت اچھے تعلقات ہیں،