رب کی شان، میر پور زلزلے میں تین دن بعد ملبے کے نیچے دب جانے والی لڑکی کو زندہ نکال لیا گیا، اہلخانہ خوشی سے سرشارہو گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تین دن قبل آنے والے زلزلے نے میر پور میں تباہی مچا دی ہے، چالیس کے قریب افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، سینکڑوں مکانات تباہ ہوئے ہیں ،انہی تباہ مکانات میں میر پور کے نواحی گاؤں میں چودہ برس کی لڑکی مکان گرنے سے ملبے کے نیچے دب گئی تھی جسے آج تین دن بعد زندہ سلامت ملبے کے نیچے سے نکال لیا گیا ہے

زلزلے سے 450 گھرتباہ،125بری طرح متاثر،متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ،پاکستان

ریکسیو حکام کے مطابق میر پور کے گاؤں عبدپور میں اہلخانہ خود ملبہ اٹھا رہے تھے، چودہ سالہ بچی نہیں مل رہی تھی اہلخانہ کو شک تھا کہ بچی ملبے کے نیچے دب گئی ہے اور وہ تین دن گزرنے کی وجہ سے جاں بحق ہو گئی ہو گی لیکن آج جب ملبہ اٹھاتے ہوئے بچی زندہ سلامت برآمد ہوئی تو اہلخانہ کے آںکھوں میں خوشی کے آنسو آ گئے، بچی کو علاج کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بچی کی حالت خطرے سے باہر ہے ،چند دن میں اسکی طبیعت بحال ہو جائے گی.

 

زلزلے سے کتنا نقصان ہوا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے تفصیلات جاری کر دیں

وزیر اعلی پنجاب کی صدر آزاد کشمیر کو زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش

آرمی چیف کا زلزلہ متاثرہ علاقوں‌ کا دورہ، سول انتظامیہ کی معاونت سے صورتحال معمول پر لانے کی ہدایت

وزیراعلیٰ پنجاب میر پور پہنچ گئے، کہا پنجاب حکومت مشکل وقت میں زلزلہ متاثرین کے ساتھ ہے


دوسری جانب ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ‏زلزلے کے بعد ہونے والی اموات کی تعداد39ہوگئی،‏زلزلے میں زخمی افراد کی تعداد 614 ہے،زلزلےسے450 گھروں کو نقصان پہنچا ،135گھروں کوشدیدنقصان جبکہ315کوجزوی نقصان پہنچا،

Shares: