زلزلے پر زلزلہ ، انڈونیشیا میں بھی زلزلے نے تباہی مچادی 30 ہلاک 150 سے زائد زخمی

0
68

جکارتہ: زلزلے پر زلزلہ کبھی پاکستان تو کبھی انڈونیشیا میں‌زلزلہ ، اطلاعات کےمطابق انڈونیشیا کے جزیرے ملوکو میں زلزلے کے نتیجے 30 افراد ہلاک اور 150سے زائد زخمی ہوگئے۔ انڈونیشیا میں 6 اعشاریہ 5 شدت اور مرکز زلزلے کا مرکز امبون شہر سے 23 میل دور تھا۔

فلم’’بالو ماہی‘‘ سعدیہ جبار نے بلال عباس کو اہم ٹاسک دے دیا

زلزلے سے متعلق اطلاع دینے والے انڈونیشین حکام کے مطابق زلزلہ صبح 9 بجے کے قریب آیا، زلزلے کے باعث سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔امریکی جیولوجیل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.5 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کا مرکز مشرقی امبون سے 23 میل کی دوری پر تھا۔

 

بھارت 70 سال سے آبی دہشتگردی کر رہا ہے ،منگلا ڈیم اللہ کے فضل سے محفوظ ہے، چئیرمین واپڈا کی منگلا ڈیم پر صحافیوں سے گفتگو

رپورٹ کے مطابق زلزلے سے امبون شہر میں واقع یونیورسٹی کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوئے۔ زلزلے کے باعث سڑکوں اور عمارتوں میں دراڑیں پڑ گئیں۔ انڈونیشیا ایک ایسے خطے میں واقع ہے جہاں زیر زمین پلیٹس آپس میں ٹکراتی رہتی ہیں جس کے باعث زلزلے اور آتش فشاں پھٹنے جیسے واقعات رونما ہوتے ہیں۔

 

خبردار ، ہوشیار ! پنجاب یونیورسٹی میں بد امنی کے حالیہ واقعات میں خفیہ ہاتھ ملوث ہے، ترجمان خرم شہزاد

یاد رہے کہ ستمبر 2018 میں انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں 7.5 شدت کے زلزلے کے بعد 1.5 میٹر اونچے سوناسمی کے نتیجے میں سیکڑوں گھر تباہ جبکہ کئی افراد لاپتا ہوگئے تھے، انڈونیشین حکام کے مطابق امدادی سرگرمیاں جاری ہیں‌اور ابھی تک آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے لوگ خوف زدہ ہیں اور گھروں‌سے باہر رات گزار رہے ہیں‌

Leave a reply