تحریک انصاف کے پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی،
کشمیریوں کا مقدمہ جہاد سمجھ کر لڑ رہے ہیں، وزیراعظم کا پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کےارکان قومی اسمبلی اجلاس میں پھٹ پڑے، اجلاس کےدوران ایم این اے ارباب عامرآبدیدہ ہو گئے، انہوں نے کہا کہ وزرا ہمیں ملاقات کے لیے وقت نہیں دیتے، عوام کے کاموں کیلئےوزرا کی منتیں کرناپڑتی ہیں ، ارباب عامراجلاس سےاٹھ کرجانے لگےتووزیراعظم نے روک لیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ جن وزراکی کارکردگی ٹھیک نہیں انہیں تبدیل کررہا ہوں، وزیراعظم کی وزراکوارکان اسمبلی کےشکوےدورکرنےکی ہدایت کی گئی، اس دوران رکن قومی اسمبلی نورعالم خان کی ایوان میں حکومت پرتنقید کا تذکرہ کیا گیا،
کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہونا جہاد ہے، مودی کی فاشسٹ حکومت کو ہر فورم پر بے نقاب کریں گے، عمران خان
واضح رہے کہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کا اعتماد میں لیا، اس موقع پر (ن) لیگ کے رہنما رانا افضل کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی، وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیریوں کامقدمہ جہاد سمجھ کر لڑ رہے ہیں، مقبوضہ کشمیرمیں بھارت بدترین ظلم کررہاہے، پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کااجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا، اس موقع پر وزیر خارجہ کی طرف سے مسئلہ کشمیرپرحکومتی سفارتکاری پربریفنگ دی گئی، اجلاس کے دوران وزرااورحکومتی ارکان نے وزیراعظم کو جنرل اسمبلی اجلاس میں شاندار خطاب پرخراج تحسین پیش کیا، اجلاس میں پارلیمنٹ کےاندراپوزیشن کےاحتجاج سےنمٹنےکی حکمت عملی پربھی غورہوا، اجلاس میں مسئلہ کشمیرپرحکومتی اقدامات اورآئندہ کالائحہ عمل طےکرنےپربات چیت ہوئی،
عمران خان نے دنیا کے سب حکمرانوں کو پیچھے چھوڑ دیا
زلزلہ پروف عمارتوں کی تعمیر یقینی بنائی جائے گی، وزیراعظم آزاد کشمیر
زلزلہ متاثرین کی بحالی تک چین سےنہیں بیٹھیں گے، مشیر برائے اطلاعات
پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وفاقی وزرا اور اتحادی جماعتوں کے رہنما شریک ہوئے، اجلاس میں وفاقی وزرا پرویزخٹک، اعجاز شاہ، شاہ محمود قریشی، فوادچودھری، شیخ رشید اورمراد سعید نے شرکت کی ، اسی طرح فردوس عاشق اعوان،فیصل واوڈا،علی محمد خان، شبلی فراز، حفیظ شیخ، علی امین گنڈاپور اور دیگر شریک ہوئے، واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان ایک دن قبل ہی سات روزہ دورہ کے بعد وطن واپس پہنچے ہیں،