وزیراعظم نے ملیحہ لودھی کو ہٹا کر منیر اکرم کو اقوام متحدہ میں‌ مستقل مندوب تعینات کر دیا

0
42

وزیر اعظم عمران خان کی دورہ امریکہ سے واپسی پر ملیحہ لودھی کو اقوام متحدہ کی مستقل مندوب کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے،

کشمیریوں کا مقدمہ جہاد سمجھ کر لڑ رہے ہیں، وزیراعظم کا پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ایک دن قبل ہی امریکہ سے واپس آئے ہیں اور انہوں نے اہم سفارتی عہدوں پر بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلوں کی منظوری دی ہے، وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کو ان کے عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ سینئر سفارتکار منیر اکرم کو تعینات کردیا ہے، اسی طرح وزیر اعظم نے ڈی جی یواین خلیل احمد ہاشمی کو جنیوامیں پاکستان کامستقل مندوب مقرر کردیا ہے، علاوہ ازیں ایڈیشنل سیکرٹری وزارت خارجہ محمد اعجازکو ہنگری میں پاکستان کا سفیرمقررکردیاگیا ہے، پیانگ یانگ میں ناظم الامور سید سجاد حیدر کو کویت اور احسن کو مسقط میں پاکستان کاسفیر مقررکردیا گیا ہے، قونصل جنرل ٹورنٹوعمران احمدصدیقی کو ڈھاکہ میں اور سعد خٹک کو سری لنکا میں پاکستان کا ہائی کمشنرمقرر کیا گیا ہے، ابرارہاشمی کوہیوسٹن میں قونصل جنرل تعینات کیا گیا ہے، قونصلرجنرل ٹورنٹوعمران احمدصدیقی ڈھاکامیں ہائی کمشنرمقرر کئے گئے ہیں، ایڈیشنل سیکریٹری وزارت خارجہ محمد اعجازکو ہنگری میں سفیر تعینات کیا گیا ہے،

عمران خان نے دنیا کے سب حکمرانوں کو پیچھے چھوڑ دیا

زلزلہ پروف عمارتوں کی تعمیر یقینی بنائی جائے گی، وزیراعظم آزاد کشمیر

زلزلہ متاثرین کی بحالی تک چین سےنہیں بیٹھیں گے، مشیر برائے اطلاعات

ترجمان دفتر خارجہ نے ملیحہ لودھی کو ہٹانے اور ان کی جگہ منیر اکرم کو تعینات کرنے کی تصدیق کی ہے، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم نے عبد الحمید کو ٹورنٹو میں اور ابرار حسین ہاشمی کو ہیوسٹن میں قونصل جنرل مقرر کیا ہے، انہوں نے کہاکہ ایڈیشنل سیکریٹری وزارت خارجہ محمداعجازکوہنگری میں سفیرتعینات کردیا گیا ہے، واضح رہے کہ ملیحہ لودھی سے متعلق خیال کیا جاتا ہے کہ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کی کامیابی میں نمایاں کردار اد اکیا ہے،

Leave a reply