آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی پیپلزلبریشن آرمی کے کمانڈر سے ملاقات ہوئی ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پیپلزلبریشن آرمی کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، آرمی چیف کو پیپلزلبریشن آرمی کے ہیڈکوارٹرز آمد پرگارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا ،اس موقع پر پیپلزلبریشن آرمی کے کمانڈر جنرل ہان ویگو سے ملاقات ہوئی،آرمی چیف کی سنٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین سے بھی ملاقات ہوئی،
کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں کو پیغام
بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج
ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کےحالات اورخطے کی سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا،چینی عسکری قیادت نے مقبوضہ کشمیر پر پاکستان کے اصولی موقف کی حمایت کی،ملاقات میں پاک چین دفاعی تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،
خلیج کی صورتحال اورافغانستان میں امن کے لیے کوششوں پربھی بات چیت کی گئی،ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعلقات کو بڑھانے پراتفاق کیا گیا،
اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر
یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر
چینی عسکری قیادت نے کہا کہ پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے خطے کے امن اوراستحکام پرسنگین اثرات ہوں گے،
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان امن کی جانب بڑھ رہا ہے،پاکستانی قوم کے وقار اوراصولوں پرکسی قیمت پرسمجھوتہ نہیں کیا جائے گا .
بھارتی فوجی کی لاش تیرتی ہوئی پاکستان آئی تو پاک فوج نے کیا کیا؟ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتا دیا