وزیراعظم عمران خان کی چین میں نیشنل پیپلز کانگریس کے چیئرمین سے ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ شاہ محمود قریشی بھی تھے،

وزیراعظم کی چینی ہم منصب سے ملاقات، سی پیک، مسئلہ کشمیر اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملاقات میں وزیر ریلوے شیخ رشید اورمشیرتوانائی بھی ملاقات میں شریک تھے، وزیراعظم کی طرف سے چیئرمین لی ژان شو کو چین کی 70 ویں سالگرہ پرمبارک باد دی گئی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور چین قریبی دوست، ثابت قدم پارٹنرزہیں، پاکستان اور چین آئرن برادرز ہیں، چین کے تجربات سے مستفید ہوکر غربت ختم کرنا چاہتے ہیں،

کاش چینی صدر کی تقلید میں 500 سیاسی شخصیات کو جیل بھیج سکتا ،وزیراعظم

چین میں وزیراعظم کا استقبال کس نے کیا؟

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان چین کے تجربات سے مستفیدہوکرغربت کاخاتمہ چاہتاہے، اقتصادی راہداری کی تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے، سی پیک کادوسرامرحلہ معاشی واقتصادی ترقی کا باعث بنے گا، مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو فوری اٹھانے کی ضرورت ہے، گزشتہ چنددہائیوں میں چین کی اقتصادی ترقی قابل ستائش ہے، چین کی کمپنیاں پاکستان کےاہم جغرافیائی محل وقوع سے فائدہ اٹھاکر صنعتیں لگا سکتی ہیں، 5اگست کےغیرقانونی بھارتی اقدام نےمقبوضہ کشمیرمیں انسانی بحران کوجنم دیا،

Shares: