اسرائیلی اپوزیشن رہنمانے نیتن یاہو کی اتحادی حکومت میں شمولیت کی پیشکش مسترد کر دی

مصنف:
اسرائیلی اپوزیشن رہنما گادی آئزن کوٹ نے وزیراعظم نیتن یاہو کی اتحادی حکومت میں شمولیت کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے اسے سیاسی چال قرار دے دیا۔
عرب میڈیا کے مطابق گادی آئزن کوٹ کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو جانتے ہیں کہ وہ انتخابات ہار چکے ہیں، اس لیے ان کی جانب سے اتحادی حکومت بنانے کی پیشکش دراصل نئی حکومت کی تشکیل میں مشکلات پیدا کرنے کی کوشش ہے۔عرب میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے گزشتہ روز ایک بار پھر اپوزیشن کو اتحادی حکومت میں شامل ہونے کی دعوت دی تھی، تاہم ان کی تجویز تھی کہ حکومت میں صرف یہودی جماعتوں کو شامل کیا جائے۔
نیتن یاہو کا مؤقف ہے کہ ایران کے خطرے کا مؤثر مقابلہ صرف قومی اتحادی حکومت ہی کر سکتی ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی صدر نے انتخابات کے بعد اپوزیشن رہنما گادی آئزن کوٹ کو نئی حکومت تشکیل دینے کی ذمہ داری سونپی ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں





