اتوار، 15 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

شہر قائد سے کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد گرفتار

ctd police
مصنف:

کراچی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔


ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد سندھ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ملزمان نے پولیس اور رینجرز کی اہم تنصیبات اور دفاتر کی ریکی بھی کر رکھی تھی۔


ترجمان کے مطابق دہشت گرد اہم سرکاری تنصیبات اور دفاتر پر حملوں کی منصوبہ بندی میں مصروف تھے۔


سی ٹی ڈی نے گرفتار ملزمان سے تفتیش شروع کر دی ہے، جس کے دوران مزید انکشافات متوقع ہیں