اتوار، 15 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

اسلام آباد کو خصوصی انتظامی حیثیت دینے کی تیاری مکمل

مصنف:

اسلام آباد کو خصوصی انتظامی حیثیت دینے کی تیاری مکمل، وفاقی دارالحکومت کا نیا انتظامی ماڈل متعارف کرانے کی تجویز سامنے آئی ہے


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامی اور جغرافیائی ہیئت تبدیل کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔ مجوزہ منصوبے کے تحت اسلام آباد کو خصوصی سٹیٹس یا ایک مثالی انتظامی یونٹ بنایا جائے گا جس کا انتظامی سربراہ میئر ہوگا، جبکہ اس کے منتخب ارکان کی تعداد 25 سے 30 تک رکھنے کی تجویز ہے۔


منصوبے میں اسلام آباد کی جغرافیائی حدود میں توسیع بھی شامل ہے۔ خیبرپختونخوا کے ضلع ہری پور، راولپنڈی کے بعض علاقوں اور ضلع مری کے حلقہ این اے 51 کے علاقوں کو وفاقی دارالحکومت میں شامل کرنے کی تجویز زیرِ غور ہے۔دوسری جانب گوادر یا دیگر بندرگاہوں کو اسلام آباد کے انتظامی ڈھانچے میں شامل کرنے کا منصوبہ ترک کر دیا گیا ہے۔ایکس پر صحافی وقار ستی نے پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ اب اسلام آباد محض وفاقی دارالحکومت نہیں بلکہ ایک نئے اور منفرد انتظامی ماڈل کی شکل اختیار کرنے جا رہا ہے