اوڈیشہ :اوڈیشہ: جھگڑے کے بعد 13 سالہ بچے کوکرکٹ کے بیٹ سے پیٹ کر ماردیا گیا،اطلاعات کے مطابق ایک حیران کن واقعہ میں ہنجلی پولیس حدود میں واقع کھریدہ گاوں میں ہفتے کے روز ایک نابالغ لڑکے 13 سالہ بیبھو سیٹھی کو کرکٹ کے بیٹ سے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا گیا۔
ساوتھ ایشین وائر کے مطابق اس نے اپنے والدین کو بتایا کہ وہ نہانے کے لئے گاوں کے تالاب میں جارہا ہے ، لیکن وہ دوسرے لڑکوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کے لئے قریب ہی ایک آم کے باغ میں چلاگیا۔القمرآن لائن کے مطابق کھیل کے دوران ، بیھوکی گائوں کے ایک اور لڑکے سے لڑائی ہوئی اور اس نے اس کے سر پر بلے سے متعدد دفعہ مارا۔بڑے پیمانے پر خون بہتا دیکھ کر دوسرے لڑکے موقع سے فرار ہوگئے اور اس کے والدین کو اطلاع دی۔ انہیں فوری طور پر ہنجلی کے اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ مردہ حالت میں لایا گیا۔
ہنجیلی تحصیلدار گوپی ناتھ کنڑ ، بی ڈی او پرسانا پٹرا اور اسکا ایس ڈی پی او سوریایمانی پردھان اسپتال پہنچے اور اس باغ کا بھی دورہ کیا جہاں یہ واقعہ پیش آیا تھا۔ اس پر حملہ کرنے والے لڑکے کو حراست میں لیا گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ لاک ڈان کے باوجود والدین نے اپنے بچوں کو باغ میں کھیلنے کے لئے بڑی تعداد میں جمع ہونے دیا تھا۔