روجھان – سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد مزاری سے سندھ سے آئے ہوئے وفد کی ملاقات

باغی ٹی وی : روجھان (ضامن حسین بکھر کی رپورٹ) میر مزاری گروپ کے مرکزی قائد اور روجھان کی معروف سیاسی عوامی شخصیت سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد مزاری سے نصیب آباد، کچہ چوہان، بھاگسر، سندھ سے آئے ہوئے وفد اور علاقائی وفود کی مزاری ہیڈ کوارٹر روجھان میں ملاقات۔
روجھان تحصیل بھر سے آئے ہوئے وفود نے مسٹر مزاری،سے الگ الگ ملاقات کی اور اپنے علاقے کے درپیش مسائل سے آگاہ کیا سردار میر دوست محمد مزاری نے آئے ہوئے وفود سے بلوچی روایئتی حال احوال کے بعد جملہ وفود کو ان کے مسائل کے حل کرنے کے لئے اپنی صیلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مسائل کے حل کرنے کی کوشش کی یقین دہانی کرائی انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رودکوہی سیلابی ریلوں نے روجھان کے متعدد مواضعات کو شدید نقصان پہنچایا اور علاقے کے کسانوں کی زیر کاست کروڑوں روپے کی فصلات ،مال مویشی، جانی نقصان سے دو چار کیا اور متعدد دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے سینکڑوں گھر منہدم ہوئے، لاکھوں افراد بے گھر ہوئے رودکوہی کے پانی نے جو تباہی مچائی اس کا خلاء دس سال تک بھی پر نہیں ہو سکے گا انہوں نے کہا کہ ہم اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہیں کہ ہم سب کے لئے آسانیاں پیدا فرمائے انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ متاثرین کی بحالی ہو اور وہ بچارے اپنی اہل عیال کے ساتھ گھروں کو واپس جائیں اور کاروبار زندگی کا پیہ رواں دواں ہو تحصیل بھر سے آئے ہوئے وفود کی خاطر تواضع چائے بسکٹ سے کی گئی آخر میں تمن مزاری کے بزرگ رہنما سابق وزیراعظم پاکستان بابائے تمن مزاری سردار میر بلخ شیر مزاری اور سردار معظم مسعود مزاری کی صحت سلامتی اور طول العمری کے لئے دعا مانگی گئی ۔

Leave a reply