پولیس کااحمد پورشرقیہ کے واقعہ کودوبارہ ہونے سے روکنے کےلیے ہنگامی آپریشن
صادق آباد:پولیس کااحمد پورشرقیہ کے واقعہ کودوبارہ ہونے سے روکنے کےلیے ہنگامی آپریشن،اطلاعات کےمطابق موٹروے پر صادق آباد کے درمیان پیٹرول سے بھرا ٹینکر الٹ گیا، حادثے میں ایک شخص زخمی ہوگیا جس کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار، ایمنبولینس اور ایک فائر وہیکل جائے وقوع پر پہنچ گئے۔ حادثے کا شکار ٹینکر کراچی سے ساہیوال جا رہا تھا جس میں 48 ہزار پیٹرول موجود ہے، ریسکیو کے مطابق امدادی کارروائی جاری ہے، جلد آپریشن مکمل کرلیا جائے گا۔
ادھرپولیس حکام اورریسکیورضارکاروں کا کہنا ہےکہ انہوں نے بروقت پہنچ کرلوگوں کواس کنٹینرکے قریب نہیں آنے دیا ، کیونکہ ہوسکتا تھا کہ سانحہ احمد پورشرقیہ کے واقعہ کی طرح صادق آباد میں لوگ پٹرول اکٹھاکرنے کے آگے بڑھتے توبہت بڑے جانی نقصان کا اندیشہ تھا