اعتمادکا ووٹ:ایک طرف حکومتی دعوےتودوسری طرف رانا ثناء اللہ کی زیرصدارت اتحادی پارٹیوں کااجلاس

0
20

لاہور:پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی صورتحال کے بعد مسلم لیگ (ن) اور اس کے اتحادیوں کا اجلاس وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی صدارت میں ہوا۔اہم اجلاس میں مسلم لیگ (ن) پیپلز پارٹی اور آزاد ارکان نے شرکت کی، اجلاس میں پنجاب میں تبدیل ہوتی صورتحال پر مشاورت کی گئی، اس موقع پر ایوان میں کسی بھی قسم کی دھونس کا مقابلہ کرنے کیلئے مسلم لیگ (ن) نے حکمت عملی طے کر لی۔

واضح رہے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو میں دعویٰ کیا تھا کہ ہمیں معلوم ہے تحریک انصاف کے پاس نمبرز پورے نہیں، ان کے 6 سے 8 اراکین اسمبلی بیرون ملک ہیں اور ہمارے پاس ٹریول ہسٹری موجود ہے، یہ 176 بندے اکٹھے کر کے 187 کا ڈرامہ کرتے ہیں۔

اس سے پہلے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم نے کہا ہے کہ آج 186 ارکان کا نمبر ہاؤس میں شو کیا جائے گا، آج نمبرز گیم شو کریں گے، اعتماد کا ووٹ کل لیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہماری پوری تسلی ہے، 186 کو کراس کر چکے ہیں، کل ہی کہا تھا ہمارے پاس سرپرائز ہے، سرپرائز کیلئے موقع چاہیے تھا، ہم جو کہا تھا پورا کر دیا۔

ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ ہم نے ان کونمبرز پورے کر کے بتانے تھے وہ کر دیئے، اعتماد کے ووٹ کے لیے ایجنڈے پر لانا ضروری ہے، ہمارا مقصد نمبرز پورے کرنا تھا وہ آج ہم نے دکھا دیئے۔واثق قیوم نے مزید کہا کہ یہ کہتے تھے ہمارے پاس نمبرز پورے نہیں، آج ہم نے دکھا دیئے، عمار یاسر بھی ایوان میں آگئے ہیں، ہمارے پاس ایک اور سرپرائز بھی ہے اس کا ابھی انتظار کریں۔

Leave a reply