صوبے میں کرونا کی نئی لہر کا خدشہ ہے :ڈاکٹرز

0
44

کوئٹہ :پاکستان میں کرونا کی نئی لہر کا خدشہ ہے،اطلاعات کے مطابق ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کورونا کیسز میں اضافہ نظر آرہا ہے، ڈاکٹرز اور ماہرین بھی نئے لہر کا اندیشہ ظاہر کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں کورونا کیسز میں اضافہ نظر آرہاہے، ڈیڑھ ماہ سے وبا میں کمی کا رحجان رہا۔

ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز اور ماہرین نے بھی نئے لہر کا اندیشہ ظاہر کر رہے ہیں، احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد پر سختی کا اعلامیہ جاری کیا گی ہے۔

لیاقت شاہوانی نے کہا کہ کوئٹہ میں حالیہ دنوں میں 355کیسز رپورٹ ہوئے ، 6 دنوں میں کیسز کی شرح 8 فیصدریکارڈکی گئی، ڈیڑھ ماہ میں 5 فیصد کم شرح سے کیسز رپورٹ ہورہے تھے، عوام سے گزارش ہے عوام احتیاط کریں۔

صوبے میں کورونا کیسز اور اموات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں 138اموات ہوئیں،90فیصد صحتیاب ہوئے جبکہ صوبے میں1030فعال کیسز ہیں ۔

ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ 2سال میں بلوچستان میں واضح بہتری اور تبدیلی نظر آئی ، جام کمال حکومت کے اقدامات سے واضح بہتری محسوس کر رہے ہیں، غیر ضروری 2500 ترقیاتی منصوبے پی ایس ڈی پی سے ختم کئے۔

لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی بار 76ارب روپے کے ترقیاتی کام کئے گئے اور 1400ترقیاتی منصوبے مکمل کرکے 17 ارب روپے بچائے گئے۔

Leave a reply