چونیاں: نجی کلینک پر ڈکیتی ،ڈاکوہزاروں روپے چھین کر فرار
چونیاں،باغی ٹی وی(نامہ نگارعدیل اشرف) نجی کلینک پر ڈکیتی کی واردات، دونامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکو دو افراد سے ہزاروں روپے نقدی چھین کر فرار ہو گے،مقدمہ درج، سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا،ایس ایچ او سٹی تفصیلات کے مطابق چونیاں تھانہ سٹی کی حدود میں ڈاکٹر طاہر شاہین کے نجی کلینک پر گزشتہ رات دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکو اسلحہ کے زور پر شکیل نامی شخص سے 67 ہزار جبکہ محمد اقبال نامی شہری سے 21 ہزار روپے چھین کر فرار ہو گے۔ پولیس تھانہ سٹی چونیاں نے مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ایس ایچ او سٹی راحیل خاں کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کو جلد ٹریس کر لیا جائے گا، علاوہ ازیں سبزی منڈی چونیاں کے عقب سے نامعلوم چور شہری خالد کی موٹر سائیکل لے کر فرار ہو گے۔