پاکستان کے معروف اداکار آغا علی کا اہلیہ حنا الطاف کو شادی کے بعد موٹے نہ ہونا کا وعدہ لینے پر تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو وضاحت دے دی-

باغی ٹی وی : رواں سال مئی میں رمضان المبارک کے جمعۃالوداع کے دن رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستانی شوبز جوڑی حنا الطاف اور آغا علی نے ٹی وی شو میں شرکت کی جس میں شادی سے قبل لئے گئے وعدوں کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔
https://www.instagram.com/p/CDvH7vlBCSK/?igshid=ulnfaua59z1l
پروگرام کے دوران حنا الطاف نے انکشاف کیا کہ آغا علی نے شادی سے قبل انہیں کسی موٹی خاتون کی تصویر دکھائی اور کہا کہ اگر وہ ان جتنی موٹی ہوتیں تو وہ ان سے شادی نہیں کرتے۔

تاہم حنا الطاف کی بات کے دوران آغا علی نے مداخلت کی اور دعوی کیا کہ انہوں نے یہ نہیں بلکہ کچھ اور کہا تھا۔

جس کے بعد آغا علی نے انکشاف کیا کہ انہوں نے شادی سے قبل حنا الطاف سے صرف ایک ہی وعدہ لیا تھا، جس پر اداکار نے ہنستے ہوئے اہلیہ کو کہا کہ وہ کیا وعدہ تھا اب بتائیں۔

آغا علی کے کہنے پر حنا الطاف نے ہنستے ہوئے کہا کہ شادی سے قبل شوہر نے ان سے وعدہ لیا تھا کہ وہ کبھی موٹی نہیں ہوں گی۔

حنا الطاف نے ہنستے ہوئے بات جاری رکھی کہ اب جیسے ہی وہ کھانا کھا کر اٹھتی ہیں تو آغا علی چلتے پھرتے آہستہ سے بولتے ہیں کہ انہوں نے صرف ایک ہی وعدہ لیا تھا۔

آغا علی نے بھی انکشاف کیا کہ حنا الطاف نے بھی ان سے ایسا ہی وعدہ لیا تھا کہ وہ بھی وزن نہیں بڑھائیں گے۔

پروگرام کا یہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، جس میں صارفین نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آغا علی کا اپنی اہلیہ سے وزن سے متعلق لیا گیا وعدہ تضحیک آمیز ہے ۔

سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بننے پر آغا علی نے انسٹا گرام اسٹوری میں وضاحتی پیغام جاری کیا تھا-

آغا علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوریز شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے اپنی اہلیہ سے کہا تھا کہ وہ غیر ضروری وزن بڑھانے سے گریز کریں کیونکہ وہ ایک اداکارہ ہیں انہیں فٹ رہنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے لکھا کہ کوئی بھی پروڈیوسر اور ہدایتکار زیادہ وزن والی اداکاراؤں کو پسند نہیں کرتا ۔

آغا علی انسٹاگرام سٹوری سکرین شاٹ
آغا علی نے اپنے وزن کم کرنے کے حوالے سے بتایا کہ میں نے اپنا وزن کم کرنے کیلئے بہت محنت کی ہے جب میرا وزن زیادہ تھا تو میں کچھ نہیں تھا اور مجھے نظر انداز کیا جاتا تھا۔

آغا نے تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ صرف توجہ حاصل کرنے کیلئے دوسروں پر تنقید کرتے ہیں کیونکہ انہیں ویسے تو توجہ ملنی نہیں ہے۔

اپنی ایک اور انسٹاگرام اسٹوری میں آغا علی نے تنقید کرنے والوں سے سوال کیا کہ باڈی شیمنگ ہوتی کیا ہے ؟ کیا آپ جانتے ہیں ؟ کیا کبھی کسی نے مجھے کسی کے وزن کا مذاق اڑاتے ہوئے دیکھا ہے ؟

آغا علی انسٹاگرام سٹوری سکرین شاٹ
آغا کامزید کہنا تھا کہ اگر کوئی ماں اپنے بیٹے کو ، کوئی بھائی یا کوئی شوہر اپنی اہلیہ کو مشورہ دے کہ غیر ضروری وزن سے پرہیز کرے تو یہ باڈی شیمنگ نہیں ہے

ماڈل و اداکارہ آمنہ شیخ نے دوسری شادی کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے شوہر کا تعارف کرادیا

صبا قمر کی مسجد میں گانے کی شوٹنگ نے کس طرح میری زندگی کی سب سے اہم خوشی چھین لی

Shares: