بہارہ کہو بائی پاس منصوبہ،آئندہ سماعت تک مزید کام عدالت نے روک دیا
مری، کشمیر اور گلیات کے رہائشیوں، سیاحوں کے لیے بھارہ کہو بائی پاس منصوبے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی
اسلام آبادہائیکورٹ نے بہارہ کہو بائی پاس منصوبے پر آئندہ سماعت تک مزید کام سے روک دیا قائداعظم یونیورسٹی کے پروفیسرز نے بھارہ کہو بائی پاس منصوبے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ،وکیل یونیورسٹی نے کہا کہ قائداعظم یونیورسٹی کی زمین استعمال کرکے بھارہ کہو بائی پاس بنایا جا رہا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ کیا بھارہ کہو بائی پاس عوامی منصوبہ نہیں ہے ؟کیا قائداعظم یونیورسٹی کی عمارت گرا کر روڈ بنا رہے ہیں؟سعودی عرب میں تو مساجد گرا کر سڑک بنا دیتے ہیں،
وکیل درخواست گزار نے کہا کہ بھارہ کہو بائی پاس منصوبہ ماسٹر پلان کی خلاف ورزی ہے،سڑک قائداعظم یونیورسٹی کے اندر سے گزاری جارہی ہے، عدالت نے استفسار کیا کہ کیا سی ڈی اے کے پاس قائداعظم یونیورسٹی کو دی گئی زمین کا قبضہ ہے؟ وکیل سی ڈی اے نے کہا کہ ہم نےجو زمین قائداعظم یونیورسٹی کو دی وہ تمام نقائص سے پاک ہے قائداعظم یونیورسٹی ایک ارب روپے سے زائد کی نادہندہ ہے،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایسی بات نہ کریں، سی ڈی اے جس کے خلاف جانا چاہے اسے نادہندہ بنا دیتا ہے،پھر ٹھیکیدار کو کہیں قائداعظم یونیورسٹی کے اساتذہ کو اٹھا کر باہر پھینک دے،پھر یوں کرتے ہیں آپ سب لوگ موقع پر جائیں، جو جگہ دی جارہی ہے اسے فنانس کردیں،مجھے تو لگتا ہے کہ قائداعظم یونیورسٹی کو زیادہ قیمتی زمین واپس دی جا رہی ہے قائداعظم یونیورسٹی کی کوئی عمارت متاثر نہیں ہورہی، پھر کیسے ا سٹے آرڈر دے دیں ؟وائس چانسلر کو بلالیتے ہیں کیا انہیں دی گئی زمین قبول ہے ؟ یونیورسٹی کا فیصلہ کسی فرد نے نہیں انتظامیہ نے کرنا ہے،کیا ماحولیاتی ایجنسی سے منصوبے کا ماحولیاتی جائزہ کرایا گیا جب تک ماحولیاتی ایجنسی سے منصوبے کی منظوری نہیں ہوتی کام روک دیں،
اسلام آبادہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا،
دو کمسن لڑکیوں کو برہنہ کر کے گھمانے والے کیس میں اہم پیشرفت
ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار
پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار
زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار