آج اگرحکومت سےوینٹی لیٹرزہٹادیں تویہ 24گھنٹوں میں گرجائےگی، احسن اقبال
باغی ٹی وی : مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعظم 3سال میں ایک باربھی اپوزیشن کےساتھ نہیں بیٹھےہیں،اپوزیشن احتجاج کرتی ہےلیکن پہلی بارحکومتی لوگوں نےہلڑبازی کی.انتخابی اصلاحات سےمتعلق بل پرالیکشن کمیشن کوبھی اعتمادمیں نہیں لیاگیا. ان کا کہنا تھا کہ 4 جولائی کوسوات میں جلسہ کرنےجارہے ہیں.
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ،آج اگرحکومت سےوینٹی لیٹرزہٹادیں تویہ 24گھنٹوں میں گرجائےگی ، ہم چاہتےہیں ملک کوآئین اورقانون کےمطابق چلائیں،
احسن اقبال نے حکومت پر مزید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہ صرف نا اہل ہیں بلکہ ان کو یہ بھی نہیں علم کہ ہم حکومت کر رہے ہیں اور اپوزیشن کا کام کرنا ہمارا کام نہیں ہے . اپنے دورے اقتدار کی مدت کے تین سال ہونےپر بھی عمران خان نیازی اپنے آپ کو کنٹینر پر کھڑے ہیں تصور کرتے ہیں .
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت مہنگائی سے جو حال ہو چکا ہے وہ پہلے کبھی نہیں ہوا ہے . یہ حکومت کہتی تھی کہ آئی ایم کے پاس نہیں جائیں گے . اب آئی ایم ایف کا ایجنڈا ہی نافذ کیا جارہا ہے .
پی ٹی وی سپورٹس پر اینکرز کی دس دس گھنٹے کی تنقید ، قائمہ کمیٹی نے تجزیوں کو غیر معیاری قرار دے دیا
فلم پالیسی کو بہت جلد عملی جامہ پہنایا جائے گا، قائمہ کمیٹی تعاون کرے گی: سینیٹر فیصل جاوید
شہباز شریف نے خط لکھ کر مدد مانگ لی
پارلیمنٹ سپریم، شہبازشریف گھٹنے نہ پکڑیں سیدھا راستہ پکڑیں، بابر اعوان
ن لیگ انتخابی اصلاحات کیلئے سنجیدہ ہی نہیں، ڈاکٹر بابر اعوان
مریم نواز کے لئے بڑی مشکل، حکومت نے انتہائی اہم فیصلہ کر لیا
فواد چودھری کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا، نہریں گننے کی وزارت بھی دے دیں
ڈی چوک پر ٹوائلٹ بنانیوالے آج اسمبلی میں بیٹھے ہیں: خواجہ آصف نے ایسا کیوں کہا؟
مولانا فضل الرحمان کا پیزہ نہ کھلانے کا شکوہ، ڈاکٹر بابر اعوان نے دیا جواب
احسن اقبال نے مزید کہا کہ کسی ادارے میں بھی قابلیت اور بہتری نظر نہیں آتی ، ہم نے جو اچھے کام کیے تھے ان پر بھی پانی پھیر دیا انہوںنے نیا کام اور کیا کرنا ہے . حکومت کو اپنے وزن پر ہی گرتا ہوا دیکھ رہے ہیں ، یہ سہارے جو دیے جارہے ہیں یہ نہ ہوںتو حکومت کب کی گر چکی ہوتی ، لیکن یہ بیساکھیاں اور سہارے بھی اس کے کام نہیں آرہے ہیں ، نا اہلی اور نالائقی کا یہ عالم ہے کہ سب کچھ کیے جانے پر بھی ڈلیور کرنےمیں ناکام ہے . اور ملک کو بہت ییچھے دھکیل دیا گیا .








