آج بھی نہیں آئے، میں تومعاف کرنے والا تھا،اب سپریم کورٹ سے معافی ملے گی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

0
21
اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا فوریحق دیا جائے، شہری عدالت پہنچ گیا

آج بھی نہیں آئے، میں تو انہیں معاف کرنے والا تھا،اب سپریم کورٹ سے معافی ملے گی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس کی جانب سے شہری کی زمین پر مبینہ قبضے کے کیس میں ایس پی صدر حفیظ الرحمان بگٹی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی عدالت میں پیش نہ ہوئے ،

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ کیا ایس پی آج چھٹی پر ہیں ، میں تو انہیں معاف کرنے والا تھا، ہر بندے کی اپنی قسمت ہے ۔سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کیس سپریم کورٹ میں ہے ، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ نے حکم امتناع جاری کر دیا ہے تو آرڈر دکھائیں ۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حکم امتناع نہیں ، کیس کل کیلئے مقرر ہے ، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ نے حکم امتناع نہیں دیا صرف ریکارڈ طلب کیا ہے، آج پھر معافی کی درخواست ہے جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آج ایس پی ہوتے تو شاید معافی مل جاتی ،اب ایس پی کو معافی سپریم کورٹ سے ہی مل سکتی ہے ۔میری کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے ۔

بڑے گھر رکھنے پر مالکان کو ٹیکس کے نوٹسز،لاہور ہائیکورٹ کا بڑا حکم

مزارات پر جانے والوں کو لاہور ہائیکورٹ نے سنائی خوشخبری

مزارات پر اکٹھا ہونے والا چندہ کہاں خرچ ہوتا ہے؟ چیف جسٹس

26 کروڑ کا نقصان برداشت کر لیا،مزید نہیں، پنجاب میں مزارات کھولنے کا فیصلہ

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ایس پی نے عدالت میں جھوٹ بولا ، میں جھوٹ برداشت نہیں کروں گا، سپریم کورٹ کے ججز کے احترام کیلئے یہ کیس کل کیلئے رکھ رہا ہوں ، ہم تو جا رہے ہیں ، عدالتوں نے جھوٹ سننا ہے تو سنتی رہیں، سپریم کورٹ میں کل کیس فکس ہے ، ہم کیس کو کل تک ملتوی کر رہے ہیں، سپریم کورٹ کے کل کے فیصلے کے بعد ہم اس کیس کو دیکھیں گے ۔کل میرا آخری ورکنگ ڈے ہے ، کل دیکھیں گے کہ جھوٹ پروان چڑھے گا یا نہیں ۔

Leave a reply