عملہ صفائی دفتر کے سامنے کوڑے کو آگ لگانے لگا

0
51

قصور
چراغ تلے اندھیرا،عملہ صفائی کی طرف سے دفتر بلدیہ قصور کے سامنے ہی کوڑے کو آگ لگا کر قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں, شہریوں کی طرف سے متعد بار تحریری درخواستیں بھی دی گئیں مگر شنوائی نا ہوئی

تفصیلات کے مطابق چراغ تلے اندھیرا کے مصداق دفتر بلدیہ قصور و تھانہ سٹی اے ڈویژن کے بلکل سامنے ایس ڈی پی او و لائبریری کے لئے وقف جگہ پر عملہ صفائی کی جانب سے شہر بھر کا کوڑا جمع کرکے آگ لگائے جانے کا سلسلہ عرصہ دراز سے جاری ہے جس سے ماحولیاتی آلودگی سے ارگرد کے رہائشیوں کو شدید پریشانی سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ علاقے سے سخت تعفن و دھواں اٹھتا ہے جس سے مختلف بیماریاں جنم لے رہی ہیں
اس بابت اہل علاقہ نے متعدد بار تحریری درخواستیں ٹی ایم او قصور و ڈپٹی کمشنر قصور کو دی ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہو رہی
اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گل ،وزیر ماحولیات و وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لے کر عملہ صفائی کے خلاف کاروائی کا مطالںہ کیا ہے کہ جن کی نااہلی کی بدولت علاقے میں ہر وقت دھوئیں اور کچرے کی بدبو کا راج رہتا ہے اور لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں

Leave a reply