آپ کمیشن کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکتے،چیف الیکشن کمشنر کا فیصل واوڈا کے وکیل سے مکالمہ

آپ کمیشن کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکتے،چیف الیکشن کمشنر کا فیصل واوڈا کے وکیل سے مکالمہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن میں فیصل واوَڈا کی نااہلی کیس کی سماعت ہوئی

رہنما پی ٹی آئی رہنما الیکشن کمیشن پہنچ گئے فیصل واوَڈا کے وکیل بیرسٹر معید بھی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے،فیصل واوڈا کے وکیل نے الیکشن کمیشن میں استدعا کی کہ فیصل واوَڈا کے خلاف تمام درخواستیں مسترد کی جائیں ، بطور قومی اسمبلی رکن میرے استعفی کے بعد میرے خلاف الیکشن کمیشن کے سامنے درخواستیں غیر موثر ہو چکی ہیں، سپریم کورٹ کے فیصلوں کیمطابق الیکشن کمیشن عدالت نہیں اس لئیے کسی رکن پارلیمنٹ کو اسے نا اہل قرار دینے کا اسے اختیار بھی نہیں،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ کمیشن پہلے سے ہی مائنڈ بناکر بیٹھا ہے ،ممبر الیکشن کمیشن الطاف ابراہیم قریشی نے کہا کہ یہ کیا بات ہے کہ ہم مائنڈ بناکر بیٹھے ہیں ایک سال سے معاملہ زیر سماعت ہے ،اگر مائنڈ بناکر بیٹھے ہوتے تو کیا کیس اتنا وقت لیتے؟

فیصل واوڈا جو بوٹ لے کر گئے وہ میرے بچوں کا ہے، خاتون کا سینیٹ میں دعویٰ

فیصل واوڈا کے خلاف ہارے ہوئے امیدوار کی جانب سے مقدمہ کی درخواست پر عدالت کا بڑا حکم

نااہلی کی درخواست پر فیصل واوڈا نے ایسا جواب جمع کروایا کہ درخواست دہندہ پریشان ہو گیا

فیصل واوڈا کی بیرون ملک جائیدادیں، ناقابل تردید ثبوت باغی ٹی وی نے حاصل کر لئے

درندہ صفت مجرمان کو پھانسی کی سزا دی جائے۔ دردانہ صدیقی

زیادتی کے مجرموں کو خصوصی عدالت کے ذریعے فی الفور سزا دی جائے،کل مسالک علماء بورڈ

پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا نے کہا کہ اگر میری غلطی ہے تو پھانسی لگا دیں لیکن پہلے مجھے سنیں میرے خلاف سیاست کی گئی ،بدنام کرنے کی کوشش کی گئی میرا پورا کیریئر ہے، فیملی ہے، میری ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا،جس پر چیف الیکشن کمشنر نے فیصل واوڈا سے مکالمہ کیا کہ آپ کو سننے کا پورا موقع دیں گے ،فیصل واوڈا نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حلف نامہ سے متعلق الیکشن کمیشن کو تحقیقات کا کہا ہے، الیکشن کمیشن میرے حلف نامہ پر تحقیقات کرا لے کہ میں نے جھوٹ بولا یا نہیں، میرا میڈیا ٹرائل کیا جارہا جیسے میں نے کوئی چوری کی ہے،سعدیہ عباسی یا دیگر کو سپریم کورٹ نے اس لیے نااہل کیا کیونکہ وہ اپنی نشست پرتھیں، میں این اے 249 سے استعفیٰ دے چکا ہوں،

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ فیصل واوَڈا یہاں آکر تقریر کررہے ہیں، جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ جذباتی نہ ہوں، اپنا دفاع کرنا فیصل واوَڈا کا حق ہے، چیف الیکشن کمشنر نے فیصل واوڈا کو مخاطب کر کے کہا کہ فیصل واوڈا صاحب آپکو پورا موقع دینگے، آپکو آپکے وکیل کے دلائل کے بعد سنیں گے ،وکیل فیصل واوڈا نے کہا کہ الیکشن کمیشن از خود جھوٹے حلف نامے کی تحقیق کر سکتا ہے مگر مخالفین اس معاملے میں فریق نہیں بن سکتے،الیکشن کمیشن از خود جھوٹے حلف نامے کی تحقیق کر سکتا ہے مگر مخالفین اس معاملے میں فریق نہیں بن سکتے،

الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا سے سوال کیا کہ کیا آپ 2018 میں داخل کردہ اپنے حلفیہ بیان کو درست مانتے ہیں؟ جس پر وکیل نے کہا کہ میرا حلفیہ بیان سو فیصد درست ہے، الیکشن کمیشن کورٹ آف لا نہیں ہے ،مخالف پارٹی فیصل واوَڈاکے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلارہی ہے ،فیصل واوڈا نے کہا کہ اگر مخالف پارٹی کی جانب سے ڈاکیومنٹ اوریجنل ہو تو مجھے پھانسی لگا دیں الطاف ابراہیم قریشی نے کہا کہ ایسے الفاظ استعمال نہیں کریں ،آپ عدالت میں کھڑے ہیں ایسے کوئی قوانین نہیں جس پر آپ کو ایسی سزا دیں ، اپنے الفاظ واپس لیں ،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ تشریف رکھیں اپنے وکیل کو بولنے دیں

فیصل واوڈا کے وکیل نے کہا کہ پہلے مخالف فریقین کی درخواستوں کو خارج کر کے از خود تحقیق شروع کرینگے تو میں داخل کردہ حلفیہ بیان پر دلائل شروع کرونگا، جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ کمیشن کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکتے، دلائل دیں اور کمیشن فیصلہ کریگا،وکیل نے کہا کہ میں نے آپ کو سندھ ہائیکورٹ کے فیصلہ کا حوالہ دیا ہے،ممبر خیبر پختونخواہ ارشاد قیصر نے کہا کہ ہم کسی کی پارٹی دیکھتے ہیں نہ شکل، قانون کی کتابوں کو دیکھتے ہیں،چیف الیکشن کمشنر نے فیصل واوڈا کے وکیل کو ہدایت کی کہ درخواستوں کے غیر موثر ہونے پر دلائل دیں،

الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا سے دہری شہریت پر تحریری جواب مانگ رکھا ہے فیصل واوڈا نے گزشتہ سماعت پر جواب جمع کرانےکی یقین دہانی کرائی تھی

آبروریزی کے بڑھتے واقعات کسی بڑی تباہی کی نشاندہی کر رہے ہیں، علامہ عبدالخالق اسدی

پنجاب پولیس کی اعلیٰ کارکردگی،موٹروے زیادتی کیس کے ملزم تیسرے روز بھی گرفتار نہ ہو سکے

موٹروے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی، واحد عینی شاہد نے کیا منظر دیکھا؟ بتا دیا

قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا سی سی پی او لاہور کی برطرفی کا مطالبہ

سی سی پی او لاہور کو نشان عبرت بنایا جائے،اسکے ہوتے ہوئے عورت محفوظ نہیں رہ سکتی، مریم اورنگزیب

فیصل واوڈا جواب نہیں دینا چاہتے تو بتا دیں، ہم فیصلہ کر دیتے ہیں، عدالت

فیصل واوڈا نےعدالت کو مذاق بنایا ،عدالتی نظام پر ہنس رہا ہوگا،وکیل کے بیان پر عدالت نے کیا کہا؟

نااہلی سے بچنے کے لئے فیصل واوڈا نے عدالت میں کیا قدم اٹھا لیا

فیصل واوڈا نااہلی کیس، جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے پر عدالت کا حکم آ گیا

کیا فیصل واوڈا قانون سے بالا تر ہیں؟ ،عدم پیشی پر الیکشن کمیشن کا اظہار برہمی

استعفیٰ دینے کے بعد فیصل واوڈا الیکشن کمیشن میں پیش، پھر مہلت مانگ لی

میری غلطی ہے تو پھانسی لگا دیں لیکن یہ کام ضرور کریں، فیصل واوڈا کا الیکشن کمیشن میں بیان

Comments are closed.