آشیانہ ہاؤسنگ کیس، سپریم کورٹ نے ایک اور ملزم کی ضمانت منسوخی کی درخواست پرکیا حکم دیا؟

0
52
سپریم کورٹ نے کرونا وائرس ازخود نوٹس نمٹا دیا

آشیانہ ہاؤسنگ کیس، سپریم کورٹ نے ایک اور ملزم کی ضمانت منسوخی کی درخواست پرکیا حکم دیا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آشیانہ ہاوَسنگ اسکیم کیس کے حوالہ سے سپریم کورٹ میں علی سجاد بھٹہ کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری پرسماعت ہوئی، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے استفسار کیا کہ نیب علی سجاد بھٹہ کو کیوں گرفتار کرنا چاہتی ہے؟ جس پر نیب کے وکیل نے کہا کہ ملزم پرمنصوبے کی بڈنگ کے حوالے سے غلط دستاویز فراہم کرنے کا الزام ہے،چیف جسٹس نے کہا کہ کیا دوران تفتیش ملزم نے کوئی دستاویز فراہم کی؟نیب نے عدالت میں جواب دیا کہ ملزم نے ابھی تک کوئی دستاویزفراہم نہیں کی،

چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کو کیا لگتا ہے کہ گرفتاری کے بعد ملزم دستاویز دے گا؟ ہمیں مطمئن کریں کہ گرفتاری کیوں ضروری ہے،سپریم کورٹ نےسجادبھٹہ کی ضمانت برقراررکھنے کاحکم دے دیا،عدالت نے نیب کی ملزم سجادبھٹہ کوگرفتار کرنے کی درخواست مسترد کردی ،سجاد علی بھٹہ کی دوبارہ گرفتاری پرنیب پراسیکیوٹرعدالت کومطمئن نہ کرسکے،

چیف جسٹس نے کہا کہ ٹرائل کےدوران ملزم نےکسی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کیا،نیب وکیل نے کہا کہ سجاد بھٹہ پیراگون سٹی منصوبے میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر تھا، جس پر جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ پیراگون سٹی کا ہمارےپاس کوئی کیس نہیں،

آشیانہ ہاوَسنگ اسکیم کیس،شہبازشریف، فوادحسن فواد اور دیگر کی درخواست پر سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی،چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں3 رکنی بینچ نے سماعت کی،پی ایل ڈی سی کے سابق سی ای او امتیاز حیدر کی درخواست ضمانت منظورکر لی گئی،سپریم کورٹ نے 10لاکھ روپے کےمچلکوں کے عوض امتیاز حیدر کی ضمانت منظور کی،

کم عمر بچیوں کی شادی نہ کروانے پر کاشانہ کی سپرنٹنڈنٹ کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا؟

واضح رہے کہ نیب کی جانب سے شہباز شریف کیخلاف ایل ڈبلیو ایم سی کرپشن کیس، منی لانڈرنگ کیس، آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیس کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ شہباز شریف کو عدالت نے ضمانت دی تھی, چودہ فروری کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو عدالت نے رہا کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

نواز شریف کی حالت نازک مگر بیماری کی رپورٹ سامنے کیوں نہیں آئی؟ اہم خبر

نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی

نیب کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ہائیکورٹ نے حقائق کے برعکس شہباز شریف کی درخواست ضمانت منظور کی، شہباز شریف نے آشیانہ ہاسنگ اور رمضان شوگر ملز کیس میں قومی خزانہ کو نقصان پہنچایا، سپریم کورٹ شہباز شریف کی ضمانت منظور کرنے کا ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

Leave a reply