آشیانہ اقبال اسکینڈل کیس،ٹرائل جلد مکمل کیا جائے، نیب کی عدالت سے استدعا

0
43

آشیانہ اقبال اسکینڈل کیس،ٹرائل جلد مکمل کیا جائے، نیب کی عدالت سے استدعا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں آشیانہ اقبال اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی

سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد، ملزمان بلال قدوائی، امتیاز حیدر اور شہباز شریف کے پلیڈر چوہدری نواز ایڈووکیٹ احتساب عدالت پیش ہوئے۔

نیب پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ اور نیب کے دو گواہ بھی عدالت میں پیش ہوئے،اس موقع پر نیب پراسیکیوٹر نے آشیانہ کیس کو روزانہ کی بنیاد پر سننے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ احتساب عدالت کو آشیانہ اقبال کیس کا چار ماہ میں فیصلہ کرنے کا ہائیکورٹ کا حکم نامہ موصول ہوچکا ہے،اس حکم نامے کی روشنی میں آشیانہ کیس کا جلدی ٹرائل مکمل کرنا ہے۔

جس پر شہباز شریف کے وکیل چوہدری نواز ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ پوری دنیا کورونا وبا سے لڑ رہی ہے اور اس صورتحال میں سیلف آئسولیشن سب سے بہتر ہے،ہائی کورٹ کی ڈائریکشن کی بات درست ہے مگر کورونا وبا اور رمضان المبارک کے باعث تھوڑا خیال کیا جائے، پنجاب کی ضلع کچہری سمیت عدالتوں میں دو کورونا کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

اس موقع پر نیب پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا کہ ہائی کورٹ کی ڈائریکشن کی حکم عدولی نہ ہو اس پر ملزمان کے وکیل کوئی حل بتائیں۔ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ویڈیو لنک کے ذریعے بھی ٹرائل کیا جاسکتا ہے تو ملزمان کے وکلا نے موقف اپنایا کہ گواہوں کے بیان ویڈیو لنک کے ذریعے محفوظ نہیں ہوں گے۔

شریف فیملی کے فرنٹ مین نے ایسے انکششافات کئے کہ جان کر ہوں حیران

حمزہ شہباز کا فرنٹ مین بن گیا نیب میں وعدہ معاف گواہ،بیان ریکارڈ کروا دیا

مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

احتساب عدالت نے کیس کی سماعت چار مئی تک ملتوی کرتے ہوئے ملزمان کے وکلا کو کورونا صورت حال میں مناسب حل نکالنے کے تجویز پیش کرنے کا حکم دیا

آشیانہ ہاوسنگ سکیم کیس، سماعت ہو گی آج، شہباز شریف پیش نہیں ہونگے

Leave a reply