آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس کیس کی سماعت 7جنوری تک

0
40
Shahbaz

احتساب عدالت لاہور، آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس کیس کی سماعت 7جنوری تک ملتوی کر دی گئی

عدالت میں شہباز شریف کے نمائندے نے پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی، ایسوسی ایٹ وکیل نے کہا کہ شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز مصروف ہیں،جج احتساب عدالت نے کہا کہ گواہ آئے ہیں تو جرح ہونے دیں سینئر وکیل کی مصروفیات کے باعث سماعت ملتوی کی جاتی ہے،عدالت نے نیب کے گواہوں کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا

پانامہ سے بھی بڑا سیکنڈل، شریف خاندان کے گرد ایک بار پھر گھیرا تنگ ہونے لگا

اوبر اور کریم پر خواتین کے لئے سفر ہوا غیر محفوظ

فواد چودھری کے خلاف قانونی کاروائی کا دیا حکم وہ بھی چیئرمین نیب نے

شریف فیملی کے فرنٹ مین نے ایسے انکششافات کئے کہ جان کر ہوں حیران

حمزہ شہباز کا فرنٹ مین بن گیا نیب میں وعدہ معاف گواہ،بیان ریکارڈ کروا دیا

کیس میں شہبازشریف  سمیت 13 ملزمان شامل ہیں،بسم اللہ کنسٹرکشن کمپنی کے چیف ایگزیکٹو شاہد شفیق ،بلال قدوائی اور امتیاز حیدر بھی ملزمان میں شامل ہیں،اس کیس میں عدالت کی جانب سے دس ملزمان کے خلاف فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔نیب نے شہباز شریف،احد چیمہ اور فواد حسن فواد سمیت دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔ ریفرنس تین والیومز اور ایک ہزار صفحات پر مشتمل ہے جس میں شہباز شریف اور دیگر ملزمان پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے اور خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام لگایا گیا ہے نیب ریفرنس کے مطابق 16ہزار غریب شہریوں نے آشیانہ اقبال کیلئے 61 کروڑ روپے جمع کروائے ،پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی نے 20 جنوری 2015 کو معاہدہ کیا، تین سال گزرجانے کے باوجود منصوبہ مکمل نہ ہوسکا،کمپنیوں کی نااہلی کی وجہ سے پنجاب حکومت کو 64 کروڑ 50لاکھ روپے سے زائد رقم کا نقصان اٹھانا پڑا

Leave a reply