فلورملزمالکان نے آٹے کی قیمتوں میں ساڑھے 10 روپے فی کلو اضافہ کردیا

0
60
flour

فلور ملز مالکان نے آٹے کی قیمتوں میں ساڑھے 10 روپے کا اضافہ کردیا

20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1310 روپے مقرر کر دی گئی ہے،دس کلو آٹے کی قیمت 660 روپے مقرر کی گئی ہے پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم رضا کا کہنا ہے کہ سرکاری گندم کا کوٹہ بند کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے آٹے کی قیمت میں اضافہ کرنا پڑ رہا ہے، نئی گندم 2300 روپے من مل رہی ہے جب کہ پچھلے سال قیمت 1800 روپے تھی تو آٹے کا تھیلا 1100 کا تھا

واضح رہے کہ شہباز شریف نے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد جب پہلی تقریر کی تھی تو انہوں نے آٹا سستا کرنے کا اعلان کیا تھا ، رمضان میں انہوں نے آٹا سستا بھی کیا، رمضان میں دس کلو آٹے کی قیمت 400 روپے تھی تا ہم اب عید کے بعد یکدم آٹے کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے

جماعت اسلامی کے ترجمان قیصر شریف نے آٹے کی بڑھتی قیمت پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلور ملز مالکان نے آٹے کی قیمتوں میں ساڑھے 10 روپے کا اضافہ کردیا 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1310 روپے مقرر،چکن ، آٹا، چینی ، ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ!! ملک کی گاڑی اب بھی ریورس گیر میں ہے ، آخر کب تک ؟؟

تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا تھا کہ امپورٹد حکومت کا پہلے ہی ماہ میں عوام کو مہنگائی کا تحفہ. اپریل میں افراط زر کی شرح میں تیزی سے اضافہ. ٹماٹر، پیاز، سبزیاں، پھل، خوردنی تیل، آٹا، گوشت، دالیں سب پچھلے مہینے سے زیادہ مہنگے ہو گئے. جتنے دن یہ لاچار امپورٹد حکومت چلے گی نقصان بڑھتا جائے گا

دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ عمران خان کی سرکار نے مہنگائی زیادہ کر دی تھی ہمیں امید تھی کہ موجودہ نئی حکومت عوام کو ریلیف دے گی اور مہنگائی سے جان چھڑائے گی تا ہم ایسا لگ نہیں رہا،کیونکہ غریب کی بنیادی ضرورت آٹا ہی ہے اور اسے مہنگا کر دیا گیا ہے آٹے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچا دی گئی ہے

اسد عمرنے کی بجٹ کی مخالفت، غریب عوام کے دل جیت لئے

ہمیں چور کہا جاتا ہے لیکن بتایا جائے چینی مہنگی کرکے عوام کو کون لوٹ رہا ہے؟ خواجہ آصف برس پڑے

شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم

چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق

چینی بحران کا ذمہ دار جہانگیر ترین نہیں بلکہ شریف برادران،اہم انکشافات سامنے آ گئے

چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ملک کا سب سے بڑا صوبہ انتظامی بحران کا شکار ہے،ملک میں آٹے کا بحران آنے والا ہے روس سے 20 لاکھ میٹرک ٹن گندم لے رہے تھے،نواز شریف اینڈ کمپنی نے پنجاب کی گیس دیگر صوبوں میں بانٹ دی ،پیپلز پارٹی کے کہنے پر پنجاب کا پانی سندھ کو دیا جارہا ہے،پنجاب میں پانی کی کمی کے باعث فصلیں متاثر ہوں گی،پنجاب میں تاحال کابینہ تشکیل نہیں پا سکی

Leave a reply