مزید دیکھیں

مقبول

بھارتی فضائیہ کے دو طیارے ایک دن میں تباہ

بھارتی فضائیہ کے دو طیارے ایک ہی دن میں...

شائستہ کیساتھ گہرا تعلق تھا، مگر اب ہم زیادہ ملتے نہیں،ساحر لودھی

کراچی: پاکستان کے مشہور اداکار و میزبان ساحر لودھی...

سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا، عمر ایوب، علیمہ خان کی طلبی

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے کے الزام میں...

چینی، گھریلو سیلنڈر، بیف، آٹے کا تھیلا اور چاول مہنگے

ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری...

وزیراعظم سے کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات

وزیرِ اعظم پاکستان، شہباز شریف نے کہا ہے...

اعظم سواتی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیئے گئے

اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع جبکہ اعظم سواتی کو ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا ہے.
قومی اداروں کے خلاف متنازع بیانات کے کیس میں پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما اعظم سواتی کو سینیر سول جج محمد شبیر کی عدالت میں آج بروز منگل 29 نومبر کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا گیا۔ آج ہونے والی سماعت میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے ) کی جانب سے ملزم کے مزید 6 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

ایف آئی اے کے وکیل نے کہا کہ ملزم سے ابھی موبائل اور ٹویٹ اکاؤنٹ سے متعلق مزید تفتیش کرنی ہے، جس کیلئے مزید ریمانڈ درکار ہے۔ سماعت کے دوران ملزم کے وکیل بابر اعوان نے معزز عدالت کے روبرو استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کو جان کا خطرہ ہے، اس لیے پیشی سے استثنیٰ کی اجازت دی جائے۔ سينيٹر اعظم سواتی کی جانب سے بابر اعوان نے عدالت کو بتایا کہ سيکیورٹی خدشات پر ملزم کو پیش نہیں کیا ہے۔ اس موقع پر اعظم سواتی نے وڈیو لنک کے ذریعے حاضری لگائی گئی۔ عدالت نے پیشی سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے کیس کی سماعت تین دسمبر تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی جانب سے اعلیٰ ترین عسکری ادارے اور اس کے سربراہ کو ایک بار پھر 26 نومبر بروز ہفتہ شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے غیر مہذب زبان استعمال کی گئی تھی۔ بعد ازاں ایف ائی اے کرائم سرکل نے اعظم سواتی کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں اتوار 27 نومبر کی صبح اسلام آباد میں چک شہزاد کے فارم ہاؤس سے گرفتار کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ 6 سے 12 گھنٹے تک جاری
روحانی رابطہ ہمیشہ فوج کے ساتھ قائم رہے گا،جنرل قمر جاوید باجوہ
اسلام آباد: پولیس گاڑی کی ٹکر سے ماں بیٹی کی ہلاکت، ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج
ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن نصیرآباد کی منفرد کارکردگی،ہرماہ ایک کامیاب کاروائی بمعہ پریس کانفرنس
انسداد دہشتگردی عدالت پشاور نے سنائی دہشتگرد کو 14 برس قید کی سزا
سال 2022 میں 215 ٹریفک حادثات میں 184 افراد جاں بحق،152 زخمی
اعظم سواتی کے خلاف ایف آئی اے ٹیکنیکل اسسٹنٹ انیس الرحمان کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ درج مقدمے میں تضحیک اور پیکا ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ درج مقدمے میں اعظم سواتی کی ٹوئٹس کا حوالہ بھی دیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ اعظم سواتی نے اپنے ویریفائڈ اکاؤنٹ سے متنازع ٹوئٹس کیں۔ مقدمے میں یہ بھی کہا گیا کہ اعظم سواتی نے اپنے بیان سے فوج کے اندر افسران کو ادارے اور سربراہ کے خلاف اکسانے کی کوشش کی۔ اعظم سواتی کی جانب سے یہ عمل دوسری بار کیا گیا ہے۔ اعظم سواتی کو 16 اکتوبر کو بھی اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ کے ڈیوٹی مجسٹریٹ شعیب اختر کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں ان کا دوسری بار ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا، جب کہ اس سے قبل بھی عدالت نے ان کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
آن لائن ایڈیٹر، اسلام آباد Follow @MalikRamzanIsra