اب اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا، عابد شیر علی نے پی ٹی آئی والوں کو سخت وارننگ دے دی
اب اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا.، عابد شیر علی نے پی ٹی آئی والوں کو سخت وارننگ دے دی
باغی ٹی وی : پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نےاپنے ایک ویڈیو پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کو سخت انداز میں متنبہ کیا ہے ۔
عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پچھلے چند برسوں سے پی ٹی آئی کے کارکنان ہمیں مختلف مقامات پر تنگ کر رہے ہیں ۔ ہمیں گالیاں دی جاتی ہیں ، مجلس کے اندر ہماری ہوٹنگ کی جاتی ہے ۔ جب بھی اپنی فملیوں کے ساتھ ہوتے ہیں تو بچوں اور خواتین کا خیال رکھے بنا ہمارے ساتھ طوفان بدتمیزی کرتے ہیں ۔
اس سلسے میں ہماری خواتین کا بھی خیال نہیں رکھا جاتا ہمیں مسلسل اس طوفان بد تمیزی کا سامنا ہے ۔ لیکن یاد رکھا جائے اگر اب پی ٹی آئی کے کارکنان باز نہ آئے تو ہم اور ہمارے ن لیگ کے کارکنان ان کے رہنماؤں کا جینا بھی حرام کر دیں گے ، اگر ہمارے ساتھ بد تمیزی کی گئی تو اس کہیں زیادہ بدتمیزی کا ان کو سامنا کرنا پڑے گا۔
عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ اب ہم اپنے ساتھ ہونے والی بد اخلاقی اور بد تہذیبی کا جواب پتھر سے دیں گے ۔ ہمارے کارکنان اس طرح کے جواب دیں گے کہ ان کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوگا۔ اس اب پی ٹی آئی والے باز آجائیں ۔ہماری برداشت کا پیمانہ لبزیز ہوچکا ہے ۔
عابد شیر علی نے دھمکی دے دی#Baaghi #pmln #pti pic.twitter.com/fwQrzM2DE6
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) July 21, 2021
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی . جس میں عابد شیر علی ،شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز کے ہمراہ ایک ریسٹورینٹ میں کھانا کھا رہے تھے کہ ایک خاتون سمیت دو افراد ہوٹل میں کھانا کھانے آئے تو انہیں دیکھ کر انکے قریب گئے اور کہا کہ عوام کے پیسےلیکر لندن بھاگ گئے عوام کے پیسے واپس کرو،
جس کے بعد عابد شیر علی سیخ پا ہو گئے اور انہوں نے خاتون اور مرد کو ننگی گالیاں دینی شروع کر دیں، عابد شیر علی کی وائرل ویڈیو میں مسلسل دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اس مرد کی بہن کو نازیبا الفاظ، گندی گالیاں دے رہے ہیں اور مسلسل دیئے جا رہے ہیں، ریسٹورینٹ کے عملے نے اس موقع پر دونوں کو چپ کرانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے
وائرل ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز بھی موجود ہیں تا ہم سلمان شہباز نے عابد شیر علی کو گالیاں دینے پر کچھ نہ کہا پہلے خاموش بیٹھے رہے پھر سلمان شہباز نے ویڈیو بنانا شروع کر دی