جب باپ پارٹی ہمارے ساتھ آئی تو ہم نے گالیاں کھائیں تو کیا اب ہم نہ دیں،نثار کھوڑو

نواز شریف دو دفعہ ڈیل کرکے ملک سے بھاگے،
0
135
nisar khouro

پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی میں خواتین کو شمولیت پہ خوش آمدید کہتا ہوں، ہم کبھی بھی ایم کیو ایم کے ساتھ اتحادی بن کر الیکشن نہیں لڑے،

نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ ہاں ہم جب بھی اتحادی بنے وہ الیکشن کے بعد اتحاد بنا، سندھ واسیوں کو یاد دلا دو جنہوں نے کالا باغ ڈیم بنانے کا اعلان کیا تھا، ترقی کا عمل رک گیا تھا یہ بھی یاد دلا دو،میں انکو خبردار کرتا ہوں 18 ویں ترمیم میں یہ پارٹیاں اکھٹی تھیں آج ختم کرنے کی بات کر رہی ہیں،جب باپ پارٹی ہمارے ساتھ آئی تھیں تو ہم نے گالیاں کھائیں تو کیا اب ہم نہ دیں، سیاسی جماعتوں کا حق ہے کہہ باتیں عوام کے سامنے رکھیں، اگر نوازشریف کہتے ہیں بلوچستان کی ترقی رک گئی تو میں کہتا ہوں این ایف سی میں ایوارڈ میں کس حقوق دیا، مردم شماری میں کہا گیا کہہ کراچی میں 60 سے 70 لاکھ کا اضافہ ہوا،

نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ تم بھی اسی طرح لائے گئے جیسے چیئرمین پی ٹی آئی کو لایا گیا تھا، تم میں اور چیئرمین پی ٹی آئی میں کیا فرق ہے ؟ تم لندن میں خوشیاں منا رہے تھے تو پیپلزپارٹی عوام کی خدمت کرتی رہی ،نواز شریف کی سندھ میں تو چھوڑیں پنجاب میں بھی مقبولیت ختم ہوگئی ہے، ایم کیو ایم تو ہر حکومت کے مزے لیتی رہی ہے اور اپنا حصہ بھی وصول کرتی رہی ہے، ایم کیو ایم یاد رکھے کہ 1993 اور2014 میں انکے خلاف آپریشن بھی نواز شریف نے کیا تھا ۔نواز شریف دو دفعہ ڈیل کرکے ملک سے بھاگے،سندھ کی عوام کو سب یاد ہے یہ تاریخ کا حصہ ہے لوگ میاں صاحب سے سوال کریں گے کہ بیماری کا بہانہ بناکر کیوں گئے تھے؟

جو کام حکومتیں نہ کر سکیں،آرمی چیف کی ایک ملاقات نے کر دیا

جنرل عاصم منیر کے نام مبشر لقمان کا اہم پیغام

عمران خان پربجلیاں، بشری بیگم کہاں جاتی؟عمران کےاکاونٹ میں کتنا مال،مبشر لقمان کا چیلنج

ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

Leave a reply