اب لاڑکانہ میں شہیدوں کے نام پر سیاست نہیں ہو گی، یہ اعلان کس نے کر دیا

اسلام آباد ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) لاڑکانہ سے نومنتخب رکن سندھ اسمبلی معظم علی عباسی نے کہا ہے کہ لاڑکانہ کے عوام نے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان اور ان کے اتحادیوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

لاڑکانہ سے پیپلز پارٹی کیوں ہاری؟ ایسی وجہ سامنے آئی کہ بلاول بھی……..

”اے پی پی” سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری کامیابی لاڑکانہ کے عوام کی کامیابی ہے، وزیراعظم عمران خان نے ملاقات میں مجھے مبارکباد دی اور میرے مطالبہ پر اندرون سندھ کے اضلاع کیلئے بہت جلد پیکیج دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم عمران خان کے اس پیکیج کے نتیجہ میں سندھ میں بڑی تبدیلی آئے گی۔

لاڑکانہ میں تبدیلی آ گئی، عوام نے پیپلز پارٹی کو مسترد کر دیا

معظم علی عباسی نے کہا کہ لاڑکانہ کے عوام نے موجودہ نام نہاد پیپلز پارٹی اور اس کی قیادت کو تمام تر لالچ اور دبائو کے باوجود مسترد کر دیا ہے اور یہ نتیجہ سندھ میں بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ میں مجھے سندھ حکومت کی اپوزیشن جماعتوں کی حمایت حاصل تھی، جی ڈی اے جس سے میرا تعلق ہے وہ وفاق میں پی ٹی اے کا اتحادی ہے اس طرح لاڑکانہ کے عوام نے جی ڈی اے اور وفاقی حکومت پر اعتماد کیا ہے اور میں مسلسل دوسری دفعہ سوا سال کے عرصہ میں بلاول بھٹو زرداری کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 200 کے نیچے کی صوبائی نشست پر کامیاب ہوا ہوں۔

مولانا فضل الرحمان نے لاڑکانہ میں بلاول کو شکست دے دی

انہوں نے کہا کہ اب سندھ میں شہیدوں کی سیاست دفن ہو چکی ہے، عوام باشعور ہیں اور کارکردگی پر کسی کی حمایت یا مخالفت کا فیصلہ آئندہ بھی کریں گے۔ بلاول اور آصفہ زرداری نے دو ہفتے حلقہ میں گزارے لیکن لاڑکانہ کے عوام نے انہیں مسترد کر دیا کیونکہ گذشتہ 11، 12 سالوں کی سندھ حکومت کی انتہائی ناقص کارکردگی حلقہ کے عوام کے سامنے تھی۔

انہوں نے کہا کہ وہ پی ایس 11 کے عوام کا اس پر شکرگزار ہیں۔

Shares: