اب لائف ممبر شپ کا حصول آسان ، لاہور ہائیکورٹ نے کیا نوٹیفیکیشن جاری

0
60

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہایئکورٹ بار ایسو سی ایشن نے وکلاء کی لائف ممبر شپ کے حصول کو آسان بناتے ہوئے لائف ممبر شپ فیس میں کمی کردی ، تفصیلات کے مطابق پہلے فیس پانچ ہزار مقرر تھی جو اب کم کر کے تین ہزار کر دی گئی ہے ، اس سلسلے میں وکلاء کا کہنا ہے کہ یہ ہائیکورٹ بار کا احسن اقدام ہے جو کو قابل تحسین ہے ،

کرونا وائرس کے بعد وکلاء کے معاشی حالات پر بھی کافی اثر پڑا ہے ، عدالتوں میں کام نہ ہونے کی وجہ سے وکلاء فارغ بیٹھے ہیں ، یہ نئے انے والے وکلاء کیلیے بھی حوصلہ افزا کام ہو گا ، ان کو بھی موقع ملے گا کہ وہ اپنا کام بہتر انداز میں کر سکیں اور عدالتوں میں پیش ہو کر اپنے کیرئیر کو مضبوط بنا سکیں

Leave a reply