کرنٹ‌خسارہ ختم، اب ہماری توجہ کس پر ہو گی؟ گھبرانا پھر بھی نہیں، وزیراعظم

0
34

کرنٹ‌خسارہ ختم، اب ہماری توجہ کس پر ہو گی؟ گھبرانا پھر بھی نہیں، وزیراعظم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب ہماری توجہ ڈیجیٹل پاکستان پر ہو گی، اس کا پورا فائدہ اٹھائیں گے، کرپشن کے خاتمے کے لئے ای گورننس اہم ہے، کرپشن اوپر سے شروع ہوتی ہے، اوپر والے باہر چلے گئے ہیں، ای گورننس کرپشن ختم کرنے کا سب سے اہم ذریعہ ہے، عوام کے لئے آسانی ہوتی ہے ،لائن میں کھڑا نہیں ہونا پڑتا، عوام کی زندگی آسان کرنے کے لئے گورننس ضرری ہے، شوکت خانم میں ای گورننس انیس برس قبل لائے، پرچیاں ختم ہو گئیں، ایک ادارے میں جیسے ہی ای گورننس آئی ادارہ چینج ہو گیا، حکومت میں بھی اب وہی کوشش کر رہے ہیں، پورا زور لگا رہے ہیں کہ ہم محکموں مین ایسا کریں لیکن مزاحمت کا سامنا ہے.

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ اگلے فیز میں سائبر سیکورٹی ایشو حل کر کے تمام کام کریں گے، حکومت ڈیجیٹل پاکستان پر پورا زور لگائے گی، میں مبارک دیتا ہوں کہ مشکل راستا دیا، گھبرانا نہیں ہے، میں نے پہلے بھی قوم سے خطاب میں کہا تھا کہ گھبرانا نہیں، بیچ میں سب گھبرا گئے تھے، آنے والا دور اچھا ہے، ہمیں سمجھ آ گئی ہے کہ گورننس کیسے چلانی ہے، پنجاب میں تبادلے کئے گئے جیسے جیسے ہمیں پتہ چل رہا ہے ہم کام کر رہے ہیں.

چیف جسٹس نے قانون میں کون کونسی ترامیم کا کہہ دیا؟ فروغ نسیم نے عدالت میں کیا کہا؟

آرمی چیف سے متعلق قانون میں ترمیم،بابر اعوان نے ایسا دعویٰ کیا کہ اپوزیشن پریشان

آرمی چیف کی مدت ملازمت،عدالتی فیصلے پر بابر اعوان کا دو لفظی تبصرہ

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان دنیا میں پرامن ملک بن گیا اور امہ کو اکٹھا کرنے میں پورا زور لگائیں گے ،میں بھی ایک زمانےمیں اوورسیزپاکستانی تھااس لیےمجھےاندازہ ہے،سمندرپارپاکستانیوں کےمثبت رجحانات سےبخوبی واقف ہوں،میں نے عمرکا زیادہ ترحصہ بیرون ملک گزارا،چیلنجزختم ہوجائیں توزندگی بےمعنی ہوجاتی ہے،دنیا میں مشکل فیصلے کرنے والے کامیاب ہوتے ہیں،آسان راستہ ڈھونڈنے والوں کو مشکل کاسامنا ہوتاہے،حکومت سنبھالی توہمیں کرنٹ اکاوَنٹ خسارے کاسامنا تھا،ہماری حکومت نے کرنٹ اکاوَنٹ خسارے پرقابوپالیا،جب تک معیشت بہترنہیں ہوگی ،سرمایہ کاری نہیں آئے گی،سابقہ حکومتوں نے مصنوعی طریقے سے روپے کی قدربرقراررکھی

Leave a reply