پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار عبداللہ قریشی کی جانب سے ایبٹ آباد جہاز حادثے میں جاں بحق ہونے والے نامور نعت خواں جنید جمشید کو ان کی خوبصورت نعت پڑھ کر خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔
باغی ٹی وی : سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر عبدااللہ قریشی کی جانب سے جنید جمشید کی مقبول نعت ’الٰہی تیری چوکھٹ پر ‘ پڑھتے ویڈیو شیئر کی گئی۔
عبداللہ قریشی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن پر درج کیا کہ جنید جمشید کو بہترین خراج عقیدت۔
3 منٹ 7 سیکنڈ پر مشتمل ویڈیومیں عبداللہ قریشی کو جنید جمشید کی مقبول نعت اپنی خوبصورت آواز میں پڑھتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ویڈیو کو سعد ہاشمی نے ڈائریکٹ کیا ہے۔
جنید جنمشید کے مداحو ں کی جانب سے گلوکار عبداللہ قریشی کی ویڈیو کو خوب پسند کیا گیا-
دوسری جانب گلوکار نے اپنی پوسٹ میں کورونا بحران کا شکا پڑوسی ملک بھارت کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور مداحوں سے بھی بھارتیوں کے لئے دعاؤں کی اپیل کی-