عبدالقادر کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے پر پی ٹی آئی بلوچستان کے تحفظات،وفاقی وزیر کی وضاحت

0
49

عبدالقادر کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے پر پی ٹی آئی بلوچستان کے تحفظات،وفاقی وزیر کی وضاحت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے

سیاسی جماعتوں نے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے جبکہ کچھ کا اعلان باقی ہے، گزشتہ روز تحریک انصاف کی جانب سے عبدالقادر کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا اعلان کیا گیا جس پر کئی سوالات کھڑے ہو گئے کہ جس عبدالقادر کا پی ٹی آئی سے تعلق ہی نہیں اسکو کیوں ٹکٹ دیا جا رہا ہے،

بلوچستان سے تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ عبدالقادرایک پیراشوٹر ہیں جن کا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں ہے. میڈیا رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف شمال مشرقی ریجن نے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا ہے اور عبدالقادر کے متبادل امیدوار پر بھی غور شروع کردیا ہے.

اس حوالے سے پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر ڈاکٹر منیر بلوچ کا کہنا ہے کہ عبدالقادر سرمایہ دار ہوں گے مگر ہم اس فیصلے کو قبول نہیں کریں گے اور اس کے خلاف بھرپور احتجاج بھی ریکارڈ کروائیں گے. تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی نے بھی اس فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امیدوار کا حتمی فیصلہ صوبائی پارلیمانی لیڈر کرتا ہے، اس نام پر کوئی مشاورت نہیں ہوئی ہے صوبے میں جماعت کے سینئر اور سنجیدہ سیاسی لوگ موجود ہیں.

پی ٹی آئی بلوچستان کے کارکنان نے عبدالقادر کی جے یو آئی کے رہنماؤں کے ساتھ تصاویر بھی شیئیر کیں اورکہا کہ اس کا پارٹی سے تعلق نہیں تو پھر اسلئے سینیٹ ٹکٹ کیوں دیا جا رہا ہے

سینیٹ انتخابات کے لیے عبدالقادر کو ٹکٹ دیے جانے پر پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے عہدیداروں کی جانب سے تحفظات کے اظہار کے بعد وفاقی وزیر فواد چوہدری نے عبدالقادر کو ٹکٹ دینے کی وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبدالقادر بی اے پی اور پی ٹی آئی کےمشترکہ امیدوارہیں، بی اےپی کی ‏مشاورت سےعبدالقادرکوسینیٹ ٹکٹ دیاگیا ہے ۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ہمیں ‏حکومت کیلئے بی اےپی کی ضرورت ہے، سینیٹ ٹکٹ ایسےافرادکودے رہےہیں جن کی جدوجہد ہے،لوگ ان کوہی ‏زیادہ جانتے ہیں جوٹی وی پرآتے ہیں۔ سینیٹ ٹکٹ سےمتعلق حتمی فیصلہ پارلیمانی بورڈنےتجویزکرناہے، وزیراعظم عمران خان ‏نے کسی بھی نام کی تجویزنہیں دی، پی ٹی آئی جمہوری پارٹی ہےجس میں اظہاررائےکی آزادی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ منیربلوچ ‏پرانے پی ٹی آئی ممبرہیں ان کی رائےبھی دیکھی جائےگی۔ تاہم سینیٹ انتخابات میں بی اے پی کے ساتھ اتحاد کی وجہ سے عبدالقادر کو ہی ٹکٹ دیا جائے گا۔ پیسے کے ووٹوں سے سینیٹرز بننے والوں کے نام سامنے لائیں گے، ویڈیو میں نظر آنے والے ارکان کے ووٹ سے کامیاب ہونے والے سینیٹرز کی تحقیقات کررہے ہیں، یہ سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ کے تحت ہوں گے۔

Leave a reply