ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے آج ہفتہ وار بریفنگ دی ہے جس میں انہوں نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے حوالہ سے سوالوں کا جواب دینے سے گریز کیا ہے،
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے امن مشن کے لیے پاکستان کا بہت اہم کردار ہے دو روزہ امن مشن کانفرنس میں نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے پاکستان کا مؤقف پیش کیا نگراں وزیر خارجہ نے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ اور فارن مشنز سے گفتگو کی اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ آج بابائے حریت سید علی شاہ گیلانی شہید کی دوسری برسی ہے سید علی گیلانی کو کئی سال نظر بند رکھا گیا وفات پر فوجی حصار میں سپرد خاک کر دیا گیا سید علی شاہ گیلانی شہید کی جرات اور بہادری کشمیری نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے سید علی شاہ گیلانی شہید کشمیر اور پاکستان کے لیے انتہائی محبت رکھتے تھے
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ 4 سے 6 ستمبر تک کینیا کا دورہ کریں گے نگران وزیراعظم افریقہ موسمیاتی تغیر کانفرنس میں شرکت کریں گے نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے، نگران وزیراعظم کانفرنس کے موقع پر افریقی ممالک کی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے حوالہ سے سوال کیا گیا جس کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان پر ابھی کوئی تبصرہ نہیں کرسکتے پاکستان کی جانب سے ابھی تک اس دورے کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا ایشیا کپ کے حوالہ سے کہنا تھا کہ پاک، بھارت ایشیا کپ کے کرکٹ میچ کے لیے پرجوش ہیں، پاکستان کی ٹیم بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے
امریکہ بہادر کا فیصلہ آگیا، کاکڑ اور ہمنوا پریشان
ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی
بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف
لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان
لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو