ابرار الحق کی گاڑی کو حادثہ
باغی ٹی وی ، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور معرف گلو کار ابرار الحق کی گاڑی حادثے کاشکار ہوگئی .
پولیس کے مطابق حادثہ دھند کے باعث پیش آیا اور دوران ڈرائیونگ سڑک پر لگا ڈیوائیڈر نظر نہ آیا، جس کے باعث گاڑی اس سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے وقت گاڑی میں ابرار الحق اپنے دیگر اہل خانہ کے ہمراہ سوار تھے۔
ابرار کے بھیجے کو ابتدائی طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے، تاہم یہ بات واضح نہیں ہوسکی کہ گاڑی کی منزل کیا تھا۔ ابرار الحق اور ان کے اہل خانہ میڈیا سے بات کیے بغیر ہی روانہ ہوگئے۔
واضح رہے کہ ان دنوں رات گئے اور صبح کے اوقات میں پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج ہے، جہاں حد نگاہ انتہائی کم ہونے کے سبب موٹر وے کو صورت حال بہتر ہونے تک مختلف مقامات سے بند کیا جاتا ہے، جب کہ لاہور میں سول ایوی ایشن حکام نے دھند کے باعث علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر فضائی آپریشن معطل کر دیا تھا۔
موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم تھری کو لاہور سے سمندری ، لاہورسے عبدالحکیم، موٹروے ایم فورپنڈی بھٹیاں سے شام کوٹ، فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک بند کی گئی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ شہری بلا ضرورت سفر سے گریز کریں اور گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال لازمی کریں