عید میلاد النبی کے موقع پر گلوکار ابرار الحق نے اپنے مداحوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دن کا میسج عیاں ہے قیامت کے دن جو ہمارا پرچہ ہونا ہے جو ہم سے پوچھ گچھ ہونی ہے وہ سب کو پتہ ہے پھر بھی ہم اسکی تیاری نہ کریں تو یہ ہمارا قصور ہے۔ جو نبی کے طریقے پر چلا ان کی سنت کے مطابق اپنی زندگی گزاری وہ کامیاب ہو گیا اور جو اس راستے سے ہٹ گیا یقینا وہ ناکام ہو گیا۔ اگر ہم اپنا اخلاق ہی اچھا کر لیں کسی کا دل نہ دکھائیں کسی سے پیار سے بات کر لیں ، اللہ ہمارے لئے آسانیاں پیدا کرے گا،
”حضور پاک کا اخلاق بہترین اخلاق تھا” ، ہم غریبوں کی مدد کریں تو خدا ہمارا رزق کشادہ کرے گا یہ وہ تعلیمات ہیں جو ہمیں ہمارے نبی نے دی ہیں۔ ہمارے پیار نبی کی پیار ی زندگی ہمارے لئے بہترین نمونہ ہے ہمیں اس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر ہم اس خزانے سے فائدہ نہ اٹھائیں تو یہ ہماری غلطی اور بدقسمتی ہے۔ابرار الحق نے کہا کہ اس مبارک دن پر ہمیں خود سے وعدہ کرنا چاہیے کہ ہم اپنی زندگی کو حضور کی سنت کے مطابق گزاریں گے۔