ابرار الحق کے لئے بڑی مشکل، عدالت میں درخواست دائر

0
75

ابرار الحق کے لئے بڑی مشکل، عدالت میں درخواست دائر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ابرارالحق کوچیئرمین ریڈکریسنٹ مقررکرنے کا اقدام اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا،سابق چیئرمین ریڈکریسنٹ سعیدالہٰی نےابرارالحق کی تعیناتی چیلنج کر دی

عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ابرارالحق کو 3 سال کیلئے چیئرمین مقررکیا گیا ہے، بطورچیئرمین میری تعیناتی 3سال کیلئے کی گئی تھی، میری تعیناتی کی مدت مکمل ہونے سے قبل ابرارالحق کی تعیناتی غیرقانونی ہے،مدت 9 مارچ 2020  میں مکمل ہورہی ہے، تعیناتی کی مدت مکمل ہونے سے قبل ابرارالحق کی تعیناتی غیرقانونی ہے،

ابرارالحق نے ایسا کیوں کیا۔۔عوام غم و غصے کا شکار

واضح رہے کہ چیئرمین ہلال احمر ڈاکٹر سعید الٰہی کو عہدے سے ہٹا کر ابرارالحق کو تعینات کر دیا گیا ہے، صدر مملکت نے سمری پر گزشتہ روز دستخط کر دیئے تھے، ابرارالحق کو چیئرمین ہلال احمر بنانے کا فیصلہ وزیراعظم نے کیا تھا، ابرارالحق کا تعلق پنجاب سے ہے ،ا برار الحق نے تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے سیاسی کیریئر کا آغاز کیا، انہوں نے 2018 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 78 سے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے خلاف الیکشن بھی لڑا تھا البتہ انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

محکمہ ریڈ کراس کی صدارت ڈاکٹر عارف علوی کے پاس ہے انہوں نے حکومت کی جانب سے موصول ہونے سفارش پر اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے اُسے منظور کیا جس کے بعد تقرری کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔

ابرارالحق 3 سال تک او آئی سی کے سفیر برائے انسانی حقوق رہ چکے ہیں۔ ابرارالحق قدرتی آفات سے نمٹنے کا وسیع تجربہ بھی رکھتے ہیں۔ ان کے ادارے سہارا فار لائف کی خدمات کو اقوام متحدہ نے بھی سراہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق نے ابرارالحق کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ انشاءاللہ ابرارالحق بہترین خدمات سرانجام دیں گے

ابرارالحق کو چیئرمین ہلال احمر تعینات کئے جانے پر عوامی حلقوں سے حکومت پر تنقید کی جا رہی ہے کہ وزیراعظم عمران خان میرٹ میرٹ کہا کرتے تھے اور اب انہوں نے ڈاکٹر سعید الہیٰ کو ہٹا کر ابرارالحق کو چیئرمین ہلال احمر لگا دیا

Leave a reply