ابرارالحق نے ایسا کیوں کیا۔۔عوام غم و غصے کا شکار

0
36

 

شہباز اکمل جندران۔۔۔۔

باغی انویسٹی گیشن سیل۔۔۔۔

 

ابرارالحق نے ایسا کیوں کیا۔۔عوام غم و غصے کا شکار

ابرار الحق نے قومی پرچم کی توہین کرکے خود کو مشکل میں ڈال لیا۔
گلوکار اور نارووال سے پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنما ابرارالحق ایک تقریب کے دوران سٹیج پر قومی پرچم لہراتے ہوئے جذبات میں بے قابو ہوگئے اور سٹیج کے کنارے لٹکائے جانے والے قومی پرچم پر جاکھڑے ہوئے۔ابرارالحق کی یہ حرکت کیمرے سے چھپی نہ رہ سکی۔ اور جیسے ہی یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی،عوام کے اندر گلوکار کے لیے غم و غصہ پایا جانے لگا ہے۔اور عوامی حلقوں میں ابرارالحق کے اس عمل کی بھر پور مذمت کی جانے لگی ہے۔

عوام الناس کا کہنا ہے کہ ابرارالحق قومی پرچم پر پاوں رکھنے والے کون ہوتے ہیں۔پاکستانی پرچم ہماری آزادی، سالمیت اور قومی غیرت کی نشانی ہے۔ اور ہماری جان ہے کسی کو بھی قومی پرچم کی توہین کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔دوسری طرف پاکستانی پرچم کی توقیر کا اندازہ اس امر سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ ملک میں قومی پرچم کی توقیر لازم ہے اور تعزیرات پاکستان کے تحت قومی پرچم کی توہین جرم ہے۔تعزیرات پاکستان کی دفعہ 123بی کے مطابق قومی پرچم کی توہین کرنے والے کو تین سال تک قید اور جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔

قومی پرچم کی توقیر کا انداز اس امر سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ ملک میں قومی پرچم لہرانے کے حوالے سے سن 2002میں نافذ العمل ہونے والے باقاعدہ قواعد و ضوابط موجود ہیں۔کس عمارت، کس گاڑی، کس گھر اور کس شخص کی ٹیبل پر قومی پرچم لہرایا جاسکتا ہے۔رولز میں سب بیان کیا گیا ہے۔رولز کے مطابق ملک میں رات کے اندھیرے میں قومی پرچم لہرانے کی اجازت نہیں ہے۔پارلیمنٹ ہاوس ملک کی وہ واحد جگہ ہے جہاں رات میں بھی قومی پرچم لہراتا ہے اور اسے اتار ا نہیں جاتا تا ہم پارلیمنٹ ہاوس کی عمارت پر رات میں قومی پرچم کو روشنی میں رکھا جاتا ہے۔


ملک میں واہگہ بارڈر کی طرح دیگر مقامات پر روزانہ پرچم کشائی اور پرچم اتارنے کی تقاریب منعقد ہوتی ہیں۔
ابرارالحق کی اس حرکت کے خلاف قانون میں حرکت میں آیا تو گلوکار کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Leave a reply