ابرارالحق کی بطورچیئرمین ہلال احمرتعیناتی کیس کا فیصلہ کب دیں گے؟ عدالت نے بتا دیا

0
53

ابرارالحق کی بطورچیئرمین ہلال احمرتعیناتی کیس کا فیصلہ کب دیں گے؟ عدالت نے بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں ابرارالحق کی بطورچیئرمین ہلال احمرتعیناتی کیس کی سماعت ہوئی،ابرار الحق نے تحریری دلائل عدالت میں جمع کروا دیئے، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ابرارالحق سےاستفسار کیا کہ کیا آپ اپنا کیس خود لڑیں گے؟ جس پر ابرارالحق نے کہا کہ میرے وکیل لاہور عدالت میں مصروف ہیں، تحریری دلائل قبول فرمالیں،

ابرارالحق اور ڈاکٹر سعید الہٰی عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے سماعت2 بجے تک موخر کردی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر وفاق کی جانب سے ابرار الحق کیس میں دلائل دیں گے۔

عدالت نے کہا کہ اگر آپ مطمئن نہیں تو وکیل کو سننے کیلئےتاریخ رکھ لیتے ہیں،اگر آپ صرف تحریری دلائل پر انحصار کرتے ہیں تو فیصلہ آج ہی ہوگا،جس پر ابرارالحق نے کہا کہ میں آج ہی کیس پرفیصلے کیلئے تیار ہوں،

سابق چیئرمین ریڈکریسنٹ سعیدالہٰی نےابرارالحق کی تعیناتی چیلنج کر دی عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ابرارالحق کو 3 سال کیلئے چیئرمین مقررکیا گیا ہے، بطورچیئرمین میری تعیناتی 3سال کیلئے کی گئی تھی، میری تعیناتی کی مدت مکمل ہونے سے قبل ابرارالحق کی تعیناتی غیرقانونی ہے،مدت 9 مارچ 2020  میں مکمل ہورہی ہے، تعیناتی کی مدت مکمل ہونے سے قبل ابرارالحق کی تعیناتی غیرقانونی ہے،

ابرارالحق نے ایسا کیوں کیا۔۔عوام غم و غصے کا شکار

ابرار الحق کے لئے بڑی مشکل، عدالت میں درخواست دائر

واضح رہے کہ چیئرمین ہلال احمر ڈاکٹر سعید الٰہی کو عہدے سے ہٹا کر ابرارالحق کو تعینات کر دیا گیا ہے،

ابرارالحق کو چیئرمین ہلال احمر تعینات کئے جانے پر عوامی حلقوں سے حکومت پر تنقید کی جا رہی ہے کہ وزیراعظم عمران خان میرٹ میرٹ کہا کرتے تھے اور اب انہوں نے ڈاکٹر سعید الہیٰ کو ہٹا کر ابرارالحق کو چیئرمین ہلال احمر لگا دیا

Leave a reply