ابوظہبی سے آنے والے مسافروں سے 106 آئی فون ٹین اور 37 لیپ ٹاپ برآمد

0
39

ابوظہبی سے آنے والے مسافروں سے 106 آئی فون ٹین اور 37 لیپ ٹاپ برآمد

اسلام آباد ایئرپورٹ پر کسٹم نے 3 مسافروں کے قبضے سے 106 آئی فون ٹین، 37 لیپ ٹاپ اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 5 کروڑ روپے سے زائد ماليت کے اليکٹرانکس سامان کی اسمگلنگ ناکام بنا دی۔ کسٹم حکام کے مطابق ابوظہبی سے آنے والے 3 مسافروں کے سامان سے 106 آئی فون فور ٹین، 12 میک بک اور 37 ليپ ٹاپ برآمد ہوئے ہيں۔

حکام نے بتایا کہ؛ مسافروں کے سامان میں ایپل کی گھڑیاں، ایئرپوڈ اور آئی پیڈ بھی شامل ہيں، جنہیں ضبط کر کے مسافروں سے تحقیقات شروع کر دی ہيں۔ کسٹمز حکام کے مطابق تينوں مسافر پی آئی اے کی پرواز پر ابوظہبی سے اسلام آباد پہنچے تھے، کارروائی اسسٹنٹ کلیکٹر بینش رشید اور ان کی ٹیم نے کی.

واضح رہے کہ؛ سمگلنگ ایک غیر قانونی عمل ہے اور پاکستان میں یہ ایک غیر آئینی اقدام ہے لہذا اسی لیئے اسے خلاف قانون سمجھا جاتا ہے اور اس کے بارے میں سزائیں بھی ہیں. خیال رہے کہ گزشتہ دنوں انکشاف ہوا تھا کہ چوری شدہ اور چھینے گئے موبائل فون کے پی اور پھر افغانستان اسمگل کیے جاتے ہیں، چھینے اور چوری کیے جانے والے اسمارٹ فونز کا آئی ایم ای آئی نمبر تبدیل کیا جاتا ہے جس سے موبائل فون ناقابل ٹریس ہوجاتا ہے۔ذرائع نے بتایا تھا کہ خیبرپختونخوا میں چوری شدہ موبائل خریدنے والے بڑے ڈیلرکی شناخت کرلی گئی جبکہ شواہد اکٹھے کرنے کے بعد گرفتار کیا جائے گا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں سال چوری شدہ موبائل فون ٹریس ہونےکی شرح انتہائی کم رہی ہے.
مزید یہ بھی پڑھیں؛ جنرل قمر جاوید باجوہ بطور آرمی چیف اور سیکیورٹی چیلنجز ، بقلم: شکیل احمد رامے
امریکہ پاکستان کے ساتھ مضبوط شراکت داری چاہتا ہے،امریکی محکمہ خارجہ

اداروں سے متعلق بیان پر وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ کی وضاحت
یورپی یونین نے 6 ماہ سے زائد عمر کے بچوں کو کورونا وائرس کی ویکسین دینےکی منظوری دے دی۔
منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار نوجوان کی لانڈھی جیل میں پراسرار ہلاکت
اسمارٹ فون خریدنے کیلئے 16 سالہ لڑکی اپنا خون بیچنے اسپتال پہنچ گئی

Leave a reply