اداکارہ صبا قمرکےبھائی وفات پاگئے

0
55

لاہور: پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ صبا قمر کے بھائی آج صبح وفات پا گئے۔اطلاعات کے مطابق اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ صبا قمر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے زریعے مداحوں کو اپنے بھائی کے انتقال کی خبر دی جس میں انہوں نے ’انا اللہ وانا الیہ راجعون‘ اور اپنے بھائی کو پیار سے پکارا گیا نام ’مُنا‘ لکھا۔

 

اداکارہ کے قریبی دوست اور مینیجر مشل چیمہ کی جانب سے بھی صبا قمر کے بھائی کے انتقال کی خبر کی تصدیق کی گئی۔

 

 

مشل چیمہ نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر لکھا کہ ’یہ میرے لیے اچانک اور حیرت میں مبتلا کردینے والی خبر ہے کہ صبا قمر کے بھائی کا آج صبح انتقال ہوگیا ہے‘۔

ساتھ ہی انہوں نے صبا قمر کے مداحوں سے گزارش کرتے ہوئے لکھا کہ ’سب اُن کے بھائی کیلئے دعائے مغفرت کریں، اللہ سبحان تعالیٰ مرحوم کے جنت میں درجات بلند فرمائے اور اس نقصان پر اللہ ان کے اہل خانہ کو صبر عطا فرمائے‘۔

لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

 لگتا ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر پولیس والوں کو کوئی دلچسپی نہیں

سندھ ہائیکورٹ کا تاریخی کارنامہ،62 لاپتہ افراد بازیاب کروا لئے،عدالت نے دیا بڑا حکم

انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی کیس میں عدالت کے ریمارکس

Leave a reply