ڈیفنس میں اداکارہ زرین پر تشدد اور دھمکیاں، مرکزی ملزم گرفتار

مصنف:
لاہور: ڈیفنس کے علاقے میں اداکارہ زرین کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے اور دھمکیاں دینے کے الزام میں پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق اداکارہ زرین کی درخواست پر تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ درخواست میں نامزد ملزمان حارث اور کوکب نواز پر تشدد اور دھمکیاں دینے کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کوکب نواز کو گرفتار کرلیا، جسے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، جو مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔
مزید پڑھیں

بدچلنی، طلاق اور بچے،تحریر:خالد شہزاد
14 گھنٹے پہلے

عورت کمزور نہیں،تحریر: شازیہ حنیف
14 گھنٹے پہلے


تبصرہ کتب،الف سے اے آئی تک،تحریر: مبراء عبدالقیوم
14 گھنٹے پہلے

افسانہ،صفراوی ،صفدر بھٹی
14 گھنٹے پہلے

سفید جھوٹ، سیاہ حقائق،تحریر: اقراء علوی
14 گھنٹے پہلے