عدالت نے کلبھوشن کی استدعا منظور کرتے ہوئے پھر مہلت دے دی

اسلام آبا دہائیکورٹ نے کلبھوشن یادیو کیس میں بھارتی ہائی کمیشن کے وکیل کی مزید وقت دینے کی استدعا منظور کرلی ، عدالت نے کلبھوشن یادیو اور بھارتی قیدی کی واپسی کی درخواست پر سماعت 14 جنوری تک ملتوی کردی۔

کلبھوشن یادیوکیس کی اسلام آبادہائیکورٹ میں سماعت ہوئی،وزارت قانون نے کلبھوشن کو وکیل فراہم کرنے کی درخواست دائرکر رکھی ہے،اسلام آبادہائیکورٹ کے 3 رکنی لارجربنچ نے کیس کی سماعت کی،چیف جسٹس اطہرمن اللہ،جسٹس عامر فاروق، جسٹس گل حسن بنچ میں شامل ہیں،اٹارنی جنرل خالدجاوید اسلام آبادہائیکورٹ میں پیش ہوئے،بھارتی ہائی کمیشن کی طرف سے بیرسٹرشاہ نوازعدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ کلبھوشن کیس میں بھارت کاکیامو¿قف ہے؟،وکیل بھارتی سفارتخانہ نے کہاکہ بھارتی ہائی کمیشن نے بتایادلی میں وزارت خارجہ کی میٹنگزجاری ہیں،عدالت نے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے کلبھوشن کیس میں فیئرٹرائل کویقینی بنائیں ،کلبھوشن کیس میں عالمی عدالت کے فیصلے پر ہرصورت عمل ہوگا،اٹارنی جنرل نے کہاکہ پاکستان باربارتیسری قونصلررسائی کی آفرکرچکا، بھارت کو کلبھوشن تک تیسری قونصلررسائی کیلئے تیارہیں۔

پاکستان کا کلبھوشن کے معاملے پربھارت سے دوبارہ رابطہ

کلبھوشن کا وکیل مقرر کرنے کی درخواست پر سماعت کے لئے لارجر بینچ تشکیل

کلبھوشن کی سزا کیخلاف ہائی کورٹ میں اپیل داخل کرنے کی مدت ختم

کلبھوشن کا نام لینے یا نہ لینے پر حب الوطنی یا غداری کا سرٹیفیکیٹ جاری ہوتاتھا اب سہولت کاری کیلیے قانون بن رہا ہے، خواجہ آصف

کلبھوشن یادیوتک قونصلر رسائی، بھارت مان گیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھارت کو کلبھوشن تک قونصلر رسائی کا ایک اور موقع دے دیا

کلبھوشن یادیو کیس ،حکومت کا عالمی عدالت انصاف آرڈیننس میں توسیع کا فیصلہ

کلبھوشن کیس میں بھارت کی کیا کوشش ہے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

بھارتی ہائی کمیشن کے وکیل نے کہاکہ کلبھوشن کی پیروی کرنی ہے یانہیں؟بھارت کومزیدوقت درکارہے، بھارت کوکلبھوشن کی قانونی معاونت کیلئے 3 ہفتے کاوقت دیاجائے ،عدالت نے بھارتی ہائی کمیشن کے وکیل کی مزیدوقت دینے استدعامنظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 14 جنوری تک ملتوی کردی ۔

عدالت میں بھارتی قیدی کی واپسی کی درخواست پرسماعت بھی سماعت ہوئی ،چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہا کہ  مکمل ہوگئی ہے توقیدی کورہاہوناچاہئے،وکیل بھارتی ہائی کمیشن نے کہا کہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرپیش   ہیں،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ وہ عدالت کے سامنے کیوں پیش ہونا چاہتے ہیں؟وکیل نے کہاکہ ڈپٹی ہائی کمشنروکیل کی خدمات لینے سے متعلق آگاہ کرناچاہتے ہیں،عدالت نے بھارتی قیدی کی واپسی کی درخواست پرسماعت بھی 14 جنوری تک ملتوی کردی۔

گزشتہ برس مئی میں بھارت نے اپنے جاسوس کلبھوشن یادیو کی پھانسی رکوانے کے لیے عالمی عدالت انصاف میں درخواست دائر کی تھی۔ 15 مئی کو بھارتی درخواست پر سماعت کا آغاز ہوا،نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ میں قائم عالمی عدالت اںصاف نے بھارت کی درخواست پر اٹھارہ سے اکیس فروری تک اس مقدمے کی سماعت کی تھی

Shares: