عدالت صحافی سے سورس نہیں پوچھے گی،رانا شمیم توہین عدالت کیس میں عدالت کے ریمارکس

عدالت صحافی سے سورس نہیں پوچھے گی،رانا شمیم توہین عدالت کیس میں عدالت کے ریمارکس

سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے بیان حلفی کی خبر پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے رانا شمیم کو 7 ستمبر تک گواہوں کی فہرست جمع کرانے کا حکم دیدیا ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس عدالت پر یہ داغ ہے ہم نے اس کو بھی صاف کرنا ہے، آپ نے بیان حلفی میں ایک الزام لگایا اب اپنے الزام کو ثابت کریں، جب تک بیان حلفی موجود ہے، یہ عدالت غیر مشروط معافی کو تسلیم نہیں کریگی، یہ اہم ہے کہ جو بات کی جا رہی ہے وہ کر کون رہا ہے، آپ سابق چیف جج رہ چکے آپکو معاملے کی سنگینی کا احساس ہونا چاہیے عام آدمی ایسی توہین عدالت کرے تو وہ اتنی سنگین نہیں ہو گی، یہ بیان حلفی اب پبلک ہو چکا ہے یہ اس عدالت میں زیرالتوا مقدمات کے فیئر ٹرائل کو متاثر کریگا،

رانا شمیم نے عدالت میں کہا کہ بیان حلفی اگر پبلش نہ ہوتا تو یہ تو میرا پرسنل ڈاکیو منٹ تھا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ عدالت آپکو شفاف ٹرائل کا مکمل موقع دیگی ،آپ جس کو بھی گواہ بلانا چاہتے ہیں بلائیں، یہ عدالت نہیں روکے گی،7 ستمبر تک رانا شمیم اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل اپنے گواہوں کی تفصیل فراہم کریں،یہ عدالت سزا ہونے تک ہر ملزم کو بے گناہ سمجھتی ہے، عدالت صحافی سے سورس نہیں پوچھے گی، ہو سکتا ہے کہ آپکو احساس ہو جائے اور عدالت آپکو ایک موقع دیدے،رانا شمیم نے کہا کہ مجھے احساس تو ہو چکا ہے یہ بیان حلفی پبلک میں نہیں آنا چاہیے تھا ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کر دی

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے رانا شمیم پر فرد جرم عائد کی تھی رانا شمیم نے صحت جرم سے انکارکر دیا ،رانا شمیم نے کہا کہ آپ مجھے سنیں تو صحیح ایک ایک کرکے الزامات کا جواب دینا چاہتا ہوں ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم ایک تاریخ دے دیتے ہیں،آپ جواب جمع کرادیں انصار عباسی سمیت دیگر میڈیا نمائندوں پر فرد جرم کی کارروائی موخر کر دی گئی تھی

نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع، نواز ذہنی دباؤ کا شکار،جہاز کا سفر خطرناک قرار

جس ڈاکٹر کا سرٹیفیکٹ لگایا وہ امریکہ میں اور نواز شریف لندن میں،عدالت کے ریمارکس

عدالت کو مطمئن نہ کیا گیا تو فرد جرم عائد ہوگی،رانا شمیم کو ملا آخری موقع

رانا شمیم کے الزامات پر انکوائری کمیشن تشکیل دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بیان حلفی پر توہین عدالت کیس،رانا شمیم، انصارعباسی ایکبار پھر طلب

یاد رہے کہ ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس میں سابق جج رانا شمیم، میر شکیل الرحمان، انصار عباسی اور عامر غوری کو الگ الگ شوکاز نوٹس جاری کیے تھے ۔سماعت کے دوران جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا سابق جج رانا شمیم، میر شکیل الرحمان، انصار عباسی، عامر غوری کے خلاف توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے شوکاز نوٹسز جاری کرتے ہوئے فریقین کو 30 نومبر کو عدالت کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا تھا،شوکاز نوٹس میں کہا گیا تھا کہ عدالت آرڈیننس 2003 سیکشن 5 کے تحت مجرمانہ توہین کے ارتکاب پر سزا دے سکتی ہے۔

رانا شمیم توہین عدالت کیس، اہم شخصیت بیمار،استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی

رانا شمیم مشرف طیارہ کیس میں ن لیگ کا وکیل رہا،سپریم کورٹ میں درخواست دائر

رانا شمیم پر فرد جرم عائد،انصار عباسی سمیت دیگر میڈیا نمائندوں پر فرد جرم کی کارروائی موخر

Comments are closed.