پارلیمان کی قانون سازی کو عدالتی فیصلے پر برتری حاصل ہے ، وزیر قانون

azam nazir tarar

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے کے بارے میں رائے دی جا سکتی ہے ،

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ قانون سازی پارلیمنٹ کا حق ہے، الیکشن ایکٹ میں ترامیم کی گئیں وہ قانون موجود ہے ،فیصلے میں الیکشن ایکٹ میں ترامیم پر کوئی رائے نہیں دی،الیکشن ایکٹ میں سیکشن66اور 104اے میں بنیادی تبدیلی کی گئی ،آزاد اراکین کو الیکشن جیتنے کے بعد 3 روز کے اندر کسی پارٹی کو جوائن کرنا ہوتا ہے ،قانون کے تحت پارٹی کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا ،تحریک انصاف پشاور ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں فریق نہیں تھی، پارلیمان کے پاس قانون سازی کا اختیار ہے،پارلیمان کی قانون سازی کو عدالتی فیصلے پر برتری حاصل ہے ، تفصیلی فیصلے نے نظر ثانی کی درخواست کو تقویت دے دی ہے ،میرے لئے تفصیلی فیصلے میں نئی چیزیں ہیں، اس پروسیڈنگ کی نیچر میں یہ دیکھا جاتا ہے کون ریلیف مانگنے آیا اور کس نے درخواست دائر کی،جن ایم این ایز کے حوالے سے فیصلہ آیا ان کی رائے نہیں لی گئی ،عدالت میں تمام ججز برابر ہو تے ہیں ،عدالت میں بیٹھے ججز میں کوئی سینئر نہیں ہوتا، یہ نہیں کہا جا سکتا کہ سینئر ججز یہ کہہ رہے ہیں تو جونئیر بھی یہی کریں ،اختلاف رائے سے ہی کچھ بہتر نکلتا ہے،ماضی میں بھی سخت اختلافی نوٹ سامنے آئے ہیں ،

آپریشن گولڈ سمتھ، اسرائیلی اخبار نے عمران خان کا "حقیقی چہرہ” دکھا دیا

اسرائیل نیازی گٹھ جوڑ بے نقاب،صیہونی لابی عمران کو بچانے کیلئے متحرک

عمران خان بطور وزیراعظم اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کیلئے تیار تھے،دعویٰ آ گیا

عمران خان اور پی ٹی آئی نے ملک دشمنی میں تمام حدیں پار کر دیں

امریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد،پاکستان کے خلاف آپریشن گولڈ اسمتھ کی ایک کڑی

آپریشن گولڈ سمتھ کی کمر ٹوٹ گئی،انتشاری ٹولہ ایڑھیاں رگڑے گا

تحریک انصاف کی ملک دشمنی ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئی

Comments are closed.